نیتی آیوگ
گلوبل انوویشن انڈیکس 2023 میں ہندوستان کا چالیس واں مقام برقرار
نیتی آیوگ گلوبل انوویشن انڈیکس 2023 کے ہندوستان کے آغاز کی میزبانی کرے گا
Posted On:
28 SEP 2023 10:31AM by PIB Delhi
ہندوستان گلوبل انوویشن انڈیکس 2023 میں 132 معیشتوں میں اپنا چالیسواں مقام برقرار رکھا ہے جو ورلڈ انٹلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے جاری کیا ہے۔ ہندوستان گلوبل انوویشن انڈیکس (جی آئی آئی) میں گزشتہ کئی برس سے اوپر بڑھنے کار رجحان رکھتا ہے اور 2015 میں 81ویں مقام سے بڑھتا ہوا 2023 میں چالیسویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
جی آئی آئی رینکنگ میں لگاتار بہتری کے پیچھے کا رفرما عوامل میں بھر پور نالج کیپٹل ، محترک اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم اور بپلک اور پرائیویٹ تحقیقی تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے زبردست کام شامل ہیں۔ سائنس کے محکمے بشمول سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ، بایو ٹیکنالوجی کا محکمہ، خلا کا محکمہ ، زرعی تحقیق اور صحت کی تحقیقی کا محکمہ وہ شعبے ہیں جنھوں نے اختراع ایکو سسٹم کو وسیع کرنے میں زبردست کام انجام دیئے ہیں۔
نیتی آیوگ مختلف شعبوں مثلا بجلی سے چلنے والی گاڑیوں ، بایو ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، خلا، متبادل توانائی کے وسائل وغیرہ میں پالیسی کے تحت اختراع لانے کے لئے قومی کوششوں کو تیز تر کرنے کی جانب اقدامات کررہا ہے۔
جی آئی آئی ٹی دنیا بھر میں حکومتوں کے لئے ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے کہ وہ متعلقہ ملکوں میں اختراع پر مبنی سماجی اقتصادی تبدیلیوں کا تخمینہ لگاسکیں۔ ادھر کئی برسوں سے جی آئی آئی نے خود کو کئی حکومتوں کے لئے ایک پالیسی ٹول کی حیثیت سے منوایا ہے اور انھیں موجودہ درجے کے بارے میں روشناس کرانے میں مدد دی ہے۔
ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) بھی اختراع پر مبنی معیشت کی جانب ہندوستان کے سفر میں ہم قدم ہے۔ اس سال نیتی آیوگ سی آئی آئی اور ورلڈ انٹلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے ساتھ مل کر 29 ستمبر 2023 کو جی آئی آئی 2023 کے ہندستانی لانچ کی ورچوئل میزبانی کررہا ہے۔
لانچ سیشن میں کئی اکابرین شرکت کریں گے جن میں جناب سمن بیری ، نائب چیئرمین نیتی آیوگی ، ڈاکٹر وی کے سرسوت ، رکن نیتی آیوگ جناب بی وی آر سبرامنیم چیف ایکزیکٹیو آفیسر نیتی آیوگ، جناب دارن تانگ ڈائرکٹر جنرل ڈبلیو آئی پی او، ڈاکٹر نوسادفورس چیئرمین سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ٹیکنالوجی ، انوویشن اینڈ ریسرچ اور ساتھی صدر نیشں سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ٹیکنالوجی، پروفیسر رشی کیش کرشنن ، ڈائرکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ بنگلور اور جناب آلوک نندا، ساتھی چیئرپرسن سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ٹیکنالوجی، انوویشن اینڈ ریسرچ اور سی ای او، جی ای انڈیا ٹیکنالوجی سنٹر شامل ہیں۔
******
U.No:10068
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1961626)
Visitor Counter : 207