نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نوجوانوں کے امور کے محکمے کے سالانہ صلاحیت سازی منصوبے (اے سی بی پی) اور ایک فعال شہری کورس – ’نوجوان بطور تبدیلی ساز‘ کا آغاز کیا

Posted On: 27 SEP 2023 7:38PM by PIB Delhi

کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نئی دہلی میں آج نوجوانوں کے امور کے محکمے کے سالانہ صلاحیت سازی منصوبے (اے سی بی پی) اور ایک فعال شہری کورس – ’نوجوان برائے تبدیلی ساز‘ کا آغاز کیا۔

حکومت ہند نے صحیح رویے، ہنر اور علم ، اور نیو انڈیا کی تصوریت سے ہم آہنگ مستقبل کے لیے تیار سول سروس کی تعمیر کے مقصد سے مشن کرم یوگی کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-27at7.38.05PMWPLA.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-27at7.38.05PM(1)W7H2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-27at7.38.05PM(2)1QI7.jpeg

اس مشن کے تحت صلاحیت سازی کے کمیشن (سی بی سی) نے نوجوانوں کے امور کے محکمے (ڈی او وائی اے) کے افسران  کے لیے سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی) اور نوجوانوں کے لیے فعال شہری کورس – نوجوان بطور تبدیلی ساز‘ تیار کیا ہے۔ اس آغاز نے بھارت کے فعال نوجوانوں کے درمیان فعال شہریت اور قیادت کی نشو ونما اور فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

سی بی سی کے رکن (ایچ آر) ڈاکٹر آر بالا سبرامنیم   نے اے سی بی پی اور فعال شہری کورس – ’نوجوان بطور تبدیلی ساز‘ کی ترسیل کے منصوبے کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں، محترمہ میتا راجیو لوچن، سکریٹری (امورِ نوجواں) نے اپنی تقریر میں نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرتے  ہوئے انہیں ہمہ گیر ترقی کی ایک بڑی قوت اور سماجی تبدیلی، اقتصادی نمو اور تکنالوجی سے متعلق اختراعات کے اہم کارندے قرار دیا۔ جناب پنکج کمار سنگھ، ڈائرکٹر (امور نوجواں) نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت کے لیے کورس کی ترسیل کے منصوبے کی وضاحت کی۔ نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ذریعہ تیار کردہ ’یووا پورٹل‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں 11.71 لاکھ نوجوان درج رجسٹر ہیں جنہیں یووا پورٹل پر اس کورس کی ترسیل کے لیے فعال طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی) محکمے کے افسران کے درمیان مبنی بر قواعد سے مبنی بر کردار کام کاج میں تبدیلی لانے سے متعلق ان کی ذمہ داریوں کو قومی ترجیحات سے جوڑنے اور عوا م پر مرتکز حکمرانی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اے سی بی پی صلاحیت سازی کے تین ستون یعنی قومی ترجیحات، شہری ارتکاز اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں-  سے ہم آہنگ ہے۔ اے سی بی پی چار قسم کی قابلیت یعنی ڈومین، فنکشنل، طرز عمل اور تکنیکی قابلیت ، پر غور کرتا ہے ۔ ڈومین کی قابلیت نوجوانوں کی شمولیت کے ساتھ ساتھ انہیں بااختیار بنانے میں محکمہ کی مہارت کے لیے مخصوص ہے۔ فنکشنل قابلیت حکومت میں کام کرنے کے لیے درکار ملازمت سے متعلق تکنیکی مہارتوں سے متعلق ہے۔ طرز عمل کی قابلیت ذاتی اوصاف پر مشتمل ہوتی ہے اور محکمے کے ملازمین کے لیے درکار رویوں کا مجموعہ اور تکنیکی قابلیت حکام کو مؤثر کام کرنے اور مستقبل کے لیے تیار رہنے کے لیے تکنالوجی کے دائرے میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق ڈھالنے کےلیے تیار کرتی ہے۔

نوجوانوں کے لیے کورس ’’نوجوان بطور تبدیلی ساز‘‘ جناگرہ کے علمی تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ شہریت اور جمہوریت کا مرکز ہے۔ حکمرانی میں نوجوانوں کے کردار کو تقویت فراہم کرانے کے لیے اس کورس کی یووا پورٹل پر ترسیل کی جائے گی، ڈجیٹل سیلف لرننگ ماڈیولز 21ویں صدی کی چنوتیوں جیسے کوڑا کرکٹ انتظام کاری، موسمیاتی تبدیلی، اور صنفی مساوات کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ کورس 16 ماڈیولز پر احاطہ کرتا ہے، جو انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور یہ نوجوانوں کو نہ صرف 21ویں صدی کی چنوتیوں کی تفہیم میں مدد فراہم کرے گا بلکہ یہ سماجی کاروباری اور مالی خواندگی جیسی مہارتیں بھی فراہم کرے گا جو فعال اور شراکتی شہریت کے لیے ضروری ہیں۔اس کورس کا مقصد پنچ پرن کے مطابق اپنے نوجوانوں کو شامل کرنے اور انہیں تعمیر قوم میں اپنا تعاون دینے کے قابل بنانے کے لیے وزیر اعظم کے نعرے کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ ڈجیٹل پروگرام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنی برادریوں میں فعال طور پر شامل ہوں، شہری چنوتیوں کے حل تیار کریں، اور حکمرانی کے ڈھانچے میں اپنے کردار کو وسعت دیں۔اس کورس کا مقصد امکانات کے دروازے کھولنا اور ’’یووا شکتی‘‘ کے ترجیحاتی شعبوں خصوصاً نوجوان قیادت اور ترقی، تعلیم، سماجی انصاف اور روزگار اور صنعت کاری   پر توجہ مرکوز کرکے نوجوانوں میں تنوع کی قوت کو بروئے کار لانا ہے۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10049



(Release ID: 1961557) Visitor Counter : 82