صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
عید میلاد النبی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
27 SEP 2023 6:47PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید میلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:
’’عید میلاد النبی کے موقع پر، جو کہ پیغمبر محمد ﷺ کے یوم پیدائش کے موقع پر منایاجاتا ہے، میں تمام ہم وطنوں خصوصاً ہمارے مسلم بھائی بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
پیغمبر محمدﷺ نے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا ہے۔ ان کی تعلیمات ہمیں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کی ترغیب فراہم کرتی ہیں۔
آیئے ہم بنی نوع انسانیت کے لیے مل کر کام کرنے کے ان کے نظریات کو یاد کریں۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10046
(Release ID: 1961442)
Visitor Counter : 100