وزارت آیوش

آیوش کی وزارت سوچھتا ہی سیوا مہم کے حصہ کے طور پر یکم اکتوبر کو‘‘ ایک تاریخ،ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’منائے گی


‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ سرگرمی کے لیے 220 سے زیادہ تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے

Posted On: 27 SEP 2023 4:54PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت یکم اکتوبر 2023 کو سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر "ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ" میں فعال طور پر حصہ لے گی۔

آیوش کی وزارت نے ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ سرگرمی کے لیے اپنے قومی اداروں، تحقیقی کونسلوں اور ماتحت تنظیموں کے ذریعے منائی جانے والی 220 سے زیادہ تقریبات کو ترتیب دیا ہے۔ نیشنل کمیشن آف انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم ) اور نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) اپنے 750 سے زیادہ کالجوں کے نیٹ ورک کے ذریعے بھی اس مہم میں حصہ لیں گے۔ وزارت نے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے ذریعے کام کرنے والے تمام آیوش صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز پر شرمدان کی سرگرمی کا اہتمام کریں۔ دوسری طرف، ہندوستان بھر میں آیوش کی وزارت کے تحت 100 سے زیادہ ادارے/ تنظیمیں بھی اس اقدام میں حصہ لیں گی۔

وزارت نے اس کوشش کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور آیوش ویدیہ کی وزارت کے سکریٹری راجیش کوٹیچا نے 25 ستمبر 2023 کو آیوش بھون میں منعقدہ میٹنگ میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ حکام اور اداروں کے سربراہوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، ‘‘حقیقی شراکتی موڈ میں زمینی سرگرمیوں پر مبنی مہم کو یقینی بنایا جائے۔’’

وزارت نے ہندوستان بھر میں یکم اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی پوری مہم اور سرگرمیوں کی تیاری کی نگرانی کے لیے جوائنٹ سکریٹری سطح کے ایک نوڈل افسر کا تقرر کیا ہے۔ ایس ایچ ایس 2023 کا تھیم ‘‘کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان’’ ہے۔ آیوش کی وزارت 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 23 تک زیر التواء معاملات نمٹانے کے لیے خصوصی مہم  (ایس سی ڈی پی ایم)   3.0  اور سوچھتا ہی سیوا مہم کو  فعال طور پر جاری رکھے ہوئے ہے ۔

   اس تقریب کی منصوبہ بندی کے علاوہ، آیوش کی وزارت قومی آیوش مشن کے تحت اپنے آیوش صحت اور تندروستی مراکز کے ذریعے پورے ہندوستان میں ہفتہ وار آیوش ہیلتھ میلے کا انعقاد کرکے آیوشمان بھو مہم میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 580 سے زائد ہیلتھ میلے منعقد کیے جا چکے ہیں جن سے 28 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ مہم اب بھی جاری ہے اور تقریباً 8000 فعال آیوش صحت اور تندروستی مراکز ایسے ہیلتھ میلوں کے لیے تیار  ہیں۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.10034



(Release ID: 1961341) Visitor Counter : 92