شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
سوچھتا، حکمرانی، اور خدمت نے سوچھ بھارت کے لیے راہ ہموارکی
Posted On:
27 SEP 2023 4:07PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے سینئر افسران اور 2021 کے بیچ کے تین آئی اے ایس زیر تربیت افراد کے ساتھ آج نئی دہلی کے وگیان بھون (انیکس) میں ایک کامیاب شرمدان پہل کی قیادت کی۔
یہ پہل ایم ڈی او این ای آر ٹیم کی 'صاف اور صحت مند ہندوستان' کے وژن میں فعال طور پر تعاون پیش کرنے کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ صفائی مہم میں پرجوش شرکت ملک کی بہتری پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے ان کی لگن کو واضح کرتی ہے۔
شرمدان کے دوران، شرکاء نے صاف ستھری، اچھی حکمرانی، اور سوچھ بھارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ عوامی خدمت کو فروغ دینے کے اپنے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا۔ مسٹر چنچل کمار، سکریٹری ایم ڈی او این ای آر، سینئر افسران، اور نوجوان آئی اے ایس زیر تربیت افراد کی اجتماعی کوششیں اس بات کی ایک حوصلہ بخش مثال کے طور پر کام کرتی ہیں کہ کس طرح افراد اور تنظیمیں تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔
ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے صفائی مہم میں پرجوش شرکت کے لیے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف اپنے دفاتر بلکہ ملک بھر کے اداروں میں بھی صفائی کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔
اس شرمدان پہل کا کامیاب نفاذ ایم ڈی او این ای آر کی صفائی کے لیے لگن اور سوچھ بھارت مہم کے لیے اس کی وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان کی کوششیں سوچھتا ہی سیوا مہم اور کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان بنانے کی وسیع تر تحریک کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.10025
(Release ID: 1961301)
Visitor Counter : 91