مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی  نے اسٹیک ہولڈرز کے کمنٹس کے لیے ڈرافٹ ٹیلی کمیونی کیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی (نویں ترمیم) ریگولیشنز، 2023 جاری کیا

Posted On: 27 SEP 2023 4:11PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی ) نے آج اسٹیک ہولڈرز کے کمنٹس کے لیے ڈرافٹ ٹیلی کمیونی کیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی (نویں ترمیم) ریگولیشنز، 2023 جاری کیا ہے۔

ٹیلی کمیونی کیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی ریگولیشنز، 2009 (2009 کا 8) ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ملک میں موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی) کے لیے ریگولیٹری فریم ورک ترتیب  دیتے ہیں ۔  اب تک ٹیلی کمیونی کیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی ریگولیشنز، 2009 میں آٹھ ترامیم کی جا چکی ہیں۔

ماضی قریب میں، محکمہ ٹیلی مواصلات نے ٹرائی  کو اپنی مختلف مواصلات کے ذریعے، موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کے سلسلے میں کچھ تجاویز پیش کیں۔ محکمہ ٹیلی مواصلات  کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے، اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے کمنٹس کے لیے ترمیمی ضوابط کا مسودہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں، ڈرافٹ ٹیلی کمیونی کیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی (نویں ترمیم) ریگولیشنز، 2023، جس میں اسٹیک ہولڈرز سے معلومات طلب کی گئی ہیں، ٹرائی کی ویب سائٹ  (www.trai.gov.in) پر رکھی گئی ہیں۔ ترمیمی ضوابط کے مسودے میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری کمنٹس اسٹیک ہولڈرز سے 25 اکتوبر 2023 تک طلب کیے گئے ہیں۔

کمنٹس  جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو بھیجے جا سکتے ہیں، ترجیحی  طور پر الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر  +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م م - ق ر)

(27-09-2023)

U-10027



(Release ID: 1961298) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Telugu