سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بھارت میں لوگوں کی عمر سے متعلق رپورٹ 2023 ملک میں معمر افراد کی نگہداشت سے متعلق کلیدی تصورات کو بیان کرتی ہے

Posted On: 27 SEP 2023 12:47PM by PIB Delhi

یو این ایف پی اے  (اقوام متحدہ آبادی فنڈ) انڈیا نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز ( آئی آئی پی ایس ) کے اشتراک سے انتہائی متوقع "بھارت میں لوگوں کی عمر سے متعلق رپورٹ 2023" جاری کی ہے ۔ اس رپورٹ میں بھارت میں معمر افراد کو  دیکھ بھال سے متعلق چیلنجز، مواقع اور ادارہ جاتی ردعمل  کو اجاگر کیا گیا ہے  کیونکہ بھارت آنے والے وقت میں آبادیاتی تبدیلی  کے  لحاظ سے معمر آبادی کی جانب گامزن ہے۔

اس  رپورٹ کو حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت   کے سکریٹری جناب  سوربھ گرگ اور یو این ایف پی اے انڈیا کی نمائندہ اور بھوٹان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ اینڈریا ایم ووجنار نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C1UK.jpg

بھارت میں لوگوں کی عمر سے متعلق رپورٹ 2023  ، ملک میں معمر افراد کے حالات زندگی اور فلاح و بہبود کا مکمل جائزہ پیش کرتی ہے۔  اس رپورٹ  کی تیاری کے لیے  بھارت میں عمر سے متعلق سروے ( ایل اے ایس آئی ) 18-2017 ، بھارت کی مردم شماری ،  حکومت ہند  کے ذریعے آبادی کے تخمینے ( 2036-2011 )  اور ایک تازہ ترین تناظر فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے محکمہ  برائے اقتصادیات اور سماجی امور اور عالمی آبادی کے امکانات 2022 سے دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کا  استعمال کیا گیا ہے ۔

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات  کے سکریٹری جناب سوربھ گرگ نے کہا کہ" جیسے جیسے بھارت میں معمر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہماری بزرگ آبادی کو صحت مند، باوقار اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے ضروری دیکھ بھال اور مدد تک رسائی حاصل ہو" ۔انہوں نے مزید کہا کہ  " بھارت میں لوگوں کی عمر سے متعلق رپورٹ 2023 ، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک قابل قدر روڈ میپ فراہم کرتی ہے اور  انہوں نے کہا کہ میں تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔"

یو این ایف پی اے انڈیا کی نمائندہ اور بھوٹان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ اینڈریا ووجنار  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  "یہ جامع رپورٹ اسکالرز، پالیسی سازوں، پروگرام  وضع کرنے والوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال میں شامل تمام متعلقہ فریقوں کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ معمر افراد نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہماری بہترین کوششوں سے کم کے  حقدار نہیں ہیں۔"

رپورٹ کے کلیدی نتائج میں بزرگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق  متعدد تجزیے شامل ہیں:

  • بزرگوں کی صحت کی نگہداشت کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جیریاٹک کیئر میں اضافہ۔
  • حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں کی ایک بڑی تعداد ، جو معمر  افراد  کی صحت،  انہیں مالیاتی طور پر بااختیار بنانے اور صلاحیت سازی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
  • کمیونٹی پر مبنی تنظیمیں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کے اجلاسوں کے ذریعے ڈیجیٹل  طور پر بااختیار بنانے میں فعال طور پر مصروف ہیں۔
  • وزارتی کمیٹیاں ، جو بزرگوں کی بہبود کے لیے پالیسیوں کی تشکیل کے لیے پوری طرح وقف ہیں۔
  • بزرگوں کی مزے سے بھرپور زندگی کے لیے   کارپوریٹ کوششیں ، سماجی امداد، اولڈ ایج ہومز اور بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی مہم کے لیے کارپوریٹ کوششیں ۔

بھارت میں لوگوں کی عمر سے متعلق مکمل رپورٹ 2023  تک رسائی حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ لنک پر جائیں :

ویب سائٹ - https://india.unfpa.org/en

 

**********

(ش ح –  م ع  - ع ا )

U.No 10014



(Release ID: 1961275) Visitor Counter : 101