بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پہلی بار گرین امونیا  وی او سی پورٹ، تمل ناڈو کے ذریعے درآمد کیا گیا

Posted On: 27 SEP 2023 12:40PM by PIB Delhi

23 ستمبر 2023 کو وی او چدمبرانار پورٹ اتھارٹی، تمل ناڈو نے3x20 آئی ایس اوگرین امونیا کنٹینرز کو کامیابی سے نمٹایا  جن کا وزن 37.4 ٹن گرین امونیا تھا اور جو  مصر کے دیمیتا بندرگاہ سے، میسرز توتیکورین الکالی کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرز لمیٹڈ (ٹی ایف ایل) کے لیے تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TW6J.jpg

روایتی طور پر، گرے امونیا کو سوڈا ایش کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ گو گرین اقدام کے طور پر، ٹی ایف ایل نے آزمائشی بنیادوں پر گرین سوڈا ایش بنانے کے لیے گرین امونیا درآمد کیا ہے۔ مزید برآں، ٹی ایف ایل کا اس سال 2000 ایم ٹی درآمد کرنے کا منصوبہ ہے جو کہ گرین امونیا کی دستیابی سے مشروط ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WB7R.jpg

24 ستمبر2023 کو وی او  چدمبرانار پورٹ نے ایک ہی دن میں 2,01,204 ایم ٹی  ہینڈل کر کے پہلے کے26 اگست2023 کو  2,00,642 ایم ٹی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ اہم کارگوز جنہوں نے اس کامیابی میں حصہ ڈالا وہ کنٹینر (1,03,528)، تھرمل کوئلہ (35,018)، صنعتی کوئلہ (27,233)، چونا پتھر (12,868)، سلفیورک ایسڈ (10,930) اور دیگر (11,627) ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MBNJ.jpg

جناب بمل کمار جھا، چیئرمین (آزادانہ چارج )، وی او  چدمبرانار پورٹ اتھارٹی نے تبصرہ کیا " وی او  چدمبرانار بندرگاہ گرین پورٹ کے اقدامات کو شروع کرنے میں ہندوستان کی بڑی بندرگاہوں میں ایک رجحان ساز رہا ہے۔ ہمارے پورٹ بزنس پارٹنرز اور اسٹیک ہولڈرز نے بھی کاربن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سبز مصنوعات کے استعمال کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اس خاص موقع پر، میں اس موقع پر ٹی ایف ایل کو ان کے سبز اقدام کے لیے مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں ان کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔"

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.10013



(Release ID: 1961273) Visitor Counter : 74