خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پوشن پنچایتیں ، راشٹریہ پوشن ماہ 2023 کے تحت بہتر غذائی  نتائج کے لیے جن آندولنوں کو جاری رکھنے کے اہم پلیٹ فارموں میں سے ایک ہیں

Posted On: 27 SEP 2023 12:37PM by PIB Delhi

پوشن پنچایتیں، راشٹریہ پوشن ماہ 2023 کے تحت بہتر غذائی نتائج کے لیے جن آندولنوں کو جاری رکھنے کے اہم پلیٹ فارموں میں سے ایک ہیں۔ غذائیت حاصل کرنے کا رویہ اور مزید بیداری کو بھی، بنیادی صحت تک  رسائی میں شامل کیا جاتا ہے۔ نیز  غذائی خدمات کو بھی بنیادی صحت تک رسائی میں شامل کیا جاتا ہے جو مقامی آنگن واڑی مرکزوں میں دستیاب ہے۔

گاؤں، بلاک اور ضلع سطحوں پر ، رسائی کے پروگراموں ، شناختی مہم ، کیمپوں کا انعقاد ، گھر گھر جانا  اور مختلف آبادیوں میں سرگرم رہنے کا کام لگاتار کیا جا رہا ہے  تاکہ مجموعی اعتبار سے غذائیت کے بارے میں بیداری لائی جاسکے۔  ابھیان کے مقاصد کو پورا کرنے میں انفرادی اور اجتماعی سطح دونوں پر غذائیت حاصل کرنے کے رویے کی حوصلہ افزائی کیا جانا، بنیادی رول ادا کر رہا ہے۔ اس مقصد کو مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے۔

راشٹریہ پوشن ماہ 2023 کے دوران اِس کے موضوع ‘‘مشن لائف کے ذریعے غذائیت کو بہتر بنانا’’ کے تحت آنگن واڑی کارکن پانی کے تحفظ ، مقامی سطح پر دستیاب اور خوراک کو استعمال کرنا ، ملک ہی میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹی اور طبی پودوں نیز یوگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری دے رہے ہیں۔

پوشن ماہ، 2023 کا الگ الگ سرگرمیوں کے ذریعے مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر اِن میں شامل کیا جائے۔ گرام پنچایتوں اور شہر کے مقامی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے کہ وہ امرت کال میں ایک سپوشت بھارت کے ، وزیراعظم کے ویژن کو پورا کریں۔

*************

( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح  (

U. No 10015



(Release ID: 1961230) Visitor Counter : 50