سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

 بزرگ شہریوں کو امداد اور امدادی آلات کی تقسیم کے لئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر سماجک آدھیکاریتا شیوروں کا انعقاد  


ملک بھر کے مختلف مقامات پر منعقدسماجک  ادھیکاریتا شیوروں میں من کی بات سنی گئی

Posted On: 27 SEP 2023 12:00PM by PIB Delhi

ملک کے معذوری سے متاثرہ افراد اور بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے کی ایک کوشش میں بھارتی حکومت کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ملک بھر میں 72 مختلف مقامات پر سماجک    ادھیکاریتا شیوروں کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا انعقاد ہر کیمپ میں وزیراعظم کے ’’ من کی بات ‘‘ پروگرام کے نشریہ کے ساتھ شروع ہوا جو قوم کو تحریک دینے والا ایک ذریعہ ہے اور بھارت کے کونے کونے سے مختلف آوازوں اور نظریات کو یکجا کرتا ہے۔اس کے بعد سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں اصل تقریب کا افتتاح کیا جو 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف مقامات پر براہ رات آن لائن رابطے کا مرکزی مقام تھا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ محترم وزیراعظم کے منتر’ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس  اور سب کا پریاس ‘ پر عمل کرتے ہوئے وزارت سماجی ، ثقافتی ، تعلیمی اور اقتصادی طور پر بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے کی مختلف مرکزی اسکیموں کو نافذ کررہی ہے تاکہ ان کے لئے ایک قابل رسائی ماحول فراہم کیا جاسکے اور ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزارت نے  دیویانگ جنوں اور بزرگ شہریوں کے لئے اعلیٰ معیار کی امداد اور امدادی آلات تیار کرنے کے خاطر نئی ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ اب ، مصنوعی اعضاء بنانے کے لئے 3 ڈی اسکیننگ ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور ٹیکم گڑھ  اس نئی پہل سے فائدہ اٹھانے والا پہلا ضلع ہے۔

ان کیمپوں کا مقصد پہلے سے شناخت کردہ 12814 بزرگ شہریوں کو بھارتی حکومت کی راشٹریہ وایو شری یوجنا اسکیم کے تحت امدادی آلات تقسیم کرنا ہے۔ ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے اور ان کی بااختیار زندگی کو یقینی بنانے کے خاطر ملک بھر میں ایک جامع سماج کی تعمیر کرنا ہے۔ اس کا مقصد انہیں ایک مفید ، محفوظ اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد کرنا ہے۔ آلات کی تقسیم کے ان کیمپوں کا انعقاد حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے نے مصنوعی اعضا بنانے والی کوآپریشن آف انڈیا (اے ایل  آئی ایم سی او )  کے اشتراک سے کیا تھا۔ آلات کی تقسیم کے کیمپوں کا یہ سلسلہ مختلف مقامات پر ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا ۔ تری پورہ  کے ڈھلائی میں اس تقریب میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیرمملکت  کماری پرتیما بھومک نے شرکت کی۔ یہ تمام کیمپ ٹیکم گڑھ میں پروگرام کے خاص مقام سے آن لائن مربوط تھے۔

مختلف قسم  کے امدادی آلات تقسیم کئے گئے جن میں پیروں  کی دیکھ بھال کے یونٹ، ریڑھ کی ہڈی کو مدد کرنے والے آلات ، کموڈ والی وھیل چیئر، عینکیں اور نقلی دانت، سلیکان کے کشن ، ایل ایس کی بیلٹ، ٹرائی پوڈ ، گُھٹنے کے آلات اور واکر وغیرہ شامل ہیں۔ ان امدادی آلات کی تقسیم کا مقصد فیض کنندگان کو خود کفیل بنانا اور انہیں سماج کے اصل دھارے میں شامل ہونے کے لئے بااختیار بنانا ہے۔

************

ش ح۔۔ و  ا     ۔ م  ص

 (U: 10007 )



(Release ID: 1961176) Visitor Counter : 88