عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2022-23 کے دوران 20.93 لاکھ فیملی پنشن یافتہ  افراد  سمیت 65.74 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان  کو 2,41,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی پنشن تقسیم کی

Posted On: 02 AUG 2023 4:15PM by PIB Delhi

سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس (سول پنشن یافتگان کے لیے)، آفس آف کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (دفاعی پنشن یافتگان کے لیے)، محکمہ مواصلات (مواصلات پنشن یافتگان کے لیے)، ریلوے بورڈ (ریلوے پنشن یافتگان کے لیے)، اور محکمہ ڈاک (پوسٹل پنشن یافتگان کے لیے)، مرکزی حکومت کے تحت سال 2022-23 کے دوران پنشن حاصل کرنے والے پنشن یافتگان اور فیملی پنشن یافتگان اور شامل  اخراجات سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

محکمہ

پنشن یافتہ افراد کی تعداد 

خاندانی پنشن یافتہ افراد کی تعداد

سال 2022-23 کے اخراجات

( روپے کروڑ میں )

1.

شہری پنشن یافتہ

780509

361476

40,811.28

2.

دفاعی پنشن یافتہ

2331388

835043

1,25,269.42

3.

مواصلات پنشن یافتہ

317992

120766

12448.00

4.

ریلویز پنشن یافتہ

856058

669710

55,034.00

5.

ڈاک پنشن یافتہ

195298

106467

8214.85

کل

4481245

2093462

2,41,777.55

 

مرکزی حکومت کے تحت کم از کم پنشن/ فیملی پنشن کی رقم 9,000 روپے ماہانہ ہے۔

کم از کم پنشن/ فیملی پنشن کی رقم بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ پنشن یافتگان /فیملی پنشن یافتگان وقتاً فوقتاً قیمتوں میں تبدیلی کی بنیاد پر مہنگائی راحت کے حقدار ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9972


(Release ID: 1960896) Visitor Counter : 71
Read this release in: Malayalam , English , Telugu