مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنسوں سے متعلق شرائط وضوابط پر نظر ثانی سے متعلق ٹرائی کے مشاورتی پیپر پر تبصرہ / جوابی تبصروں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
26 SEP 2023 1:22PM by PIB Delhi
بھارت کی ٹیلی مواصلات کی ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے 29 اگست 2023 کو پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنسوں سے متعلق شرائط وضوابط پر نظر ثانی کے بارے میں ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اس مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے معاملات پر فریقین کی جانب سے تحریری تبصروں کے حصول کی آخری تاریخ 26 ستمبر 2023 اور جوابی تبصروں کے لئے آخری تاریخ 10 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔
صنعتی انجمنوں کی جانب سے تبصروں کو داخل کرنے کے لئے مدت میں توسیع کی درخواستوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریری تبصروں کو داخل کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 24 اکتوبر 2023 اور جوابی تبصروں کو داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 نومبر 2023 کی جائے۔ اس کے بعد مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
یہ تبصرے / جوابی تبصرے ٹرائی کے ایڈوائزر ( نیٹ ورک ، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) جناب اکھلیش کمار تریویدی کو الیکٹر ونک فارم میں advmn@trai.gov.in. بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی قسم کی وضاحت / معلومات کے لئے جناب اکھلیش کمار تریویدی (نیٹ ورک اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) سے ٹیلی فون نمبر : +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-9962
(Release ID: 1960829)
Visitor Counter : 89