وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پارٹنرشپ موڈ میں نئے سینک اسکولس قائم کرنے کی خاطر  درخواست دہندگان کے لیے آن لائن رجسٹریشن 27 ستمبر 2023 کو شروع ہوگی

Posted On: 26 SEP 2023 12:20PM by PIB Delhi

پارٹنرشپ موڈ میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومت کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، سینک اسکول سوسائٹی، وزارت دفاع (ایم او ڈی) دلچسپی رکھنے والے اہل درخواست دہندگان کیلئے اسکول کے رجسٹریشن کی خاطر 27 ستمبر 2023 سے 25 نومبر 2023 تک اپنا پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in/ دوبارہ کھولے گی۔ ۔ دلچسپی رکھنے والے اسکولوں/ٹرسٹوں/این جی اوز وغیرہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پورٹل پر دستیاب نئے سینک اسکولوں کے لیے معیار کی ضروریات، میمورنڈم آف ایگریمنٹ اور قواعد و ضوابط پرنظر ڈالیں۔

اسکول/این جی اوز/ٹرسٹ/سوسائٹی وغیرہ جو پہلے ہی راؤنڈ-1 اور راؤنڈ-2 کے دوران رجسٹرڈ اور اپلائی کر چکے ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے یا دوبارہ رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، پہلے رجسٹرڈ درخواست دہندگان کو پورٹل پر اپنے ڈیٹا کو تازہ ترین معلومات کے ساتھ، اگر کوئی ضروری چیز چھوٹ ہوگئی ہو تو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید وضاحت/مدد کے لیے، دلچسپی رکھنے والے اسکول sainikschoolaffiliation[at]gmail[dot]com پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔

نئے سینک اسکولوں کے قیام کا حکومت کا وژن نہ صرف طلباء کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ ریاستی حکومتوں/این جی اوز/پرائیویٹ سیکٹر کو ایک موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں۔ اس کے لیے، سینک اسکولس سوسائٹی نے 42 پرائیویٹ/این جی اوز/ریاست کے سرکاری اسکولوں کو نئے سینک اسکولوں کے طور پر منظوری دی ہے۔ یہ 42 اسکول موجودہ 33 سینک اسکولوں کے علاوہ ہیں جو پہلے سے سابقہ طرز پر کام کررہے ہیں۔

یہ نئے اسکول، متعلقہ تعلیمی بورڈز سے الحاق کے علاوہ، سینک اسکولس سوسائٹی کے ماتحت  کام کریں گے اور شراکت داری کے انداز میں نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ اس کے علاوہ، اپنے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ کے نصاب کے ساتھ، وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کو اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔

 

**********

 (ش ح –ع ح)

U.No:9958


(Release ID: 1960807) Visitor Counter : 120