امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزی حکومت نے ار ہر اور اڑد کو ذخیرہ کرنے کی حد کی میعاد میں  31 دسمبر تک  توسیع کی


ڈیپو میں  تھوک فروخت کنندگان اور خردہ فروخت کنندگان کے لئے ذخیرہ کرنے کی حد  کم کرکے 50 میٹرک ٹن کی گئی

Posted On: 25 SEP 2023 4:30PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ار ہر اور اڑد کے سلسلے میں ضروری اشیاء کے ایکٹ 1955 کے تحت موجودہ اسٹاک کی حد کی میعاد 30 اکتوبر 2023 سے بڑھاکر 31 دسمبر 2023 کردی ہےاور کچھ اسٹاک رکھنے والے اداروں کے لئے اسٹاک کی حد میں بھی ترمیم کی ہے۔ آج جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گودام میں تھوک فروخت کنندگان اور بڑی تعداد میں خردہ  فروخت کنندگان کے پاس اسٹاک کی حد کو 200 میٹرک ٹن سے کم کرکے 50 میٹرک ٹن کردیا گیا ہےاور چکی کے لئے اسٹاک کی حدکو پچھلے تین ماہ کی پیداوار یا سالانہ صلاحیت سے 25فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے۔ جو بھی پچھلے ایک ماہ کی پیداوار یا سالانہ صلاحیت کا دس فیصد یا جو بھی زیادہ ہو ۔

اسٹاک کی حد میں ترمیم اور میعاد میں توسیع ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور بازار میں وافر مقدار میں ار ہر اور اڑد کی دالوں کی مسلسل دستیابی اور صارفین کے لئے سستی قیمتوں پر ارہر اور اڑد کی دال کی فراہمی کے لئے کی گئی ہے۔

تازہ حکم نامے کے مطابق سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 31 دسمبر 2023 تک ارہر اور اڑد کی دالوں کے لئے اسٹاک کی حد مقرر کی گئی ہے۔تھوک فروخت کنندگان کے لئے ہر دال پر انفرادی طور پر نافذ اسٹاک کی حد 50 میٹرک ٹن ہے ، خردہ فروخت کنندگان کے لئے 5 میٹرک ٹن ،ہر خردہ آؤٹ لیٹ پر 5 میٹرک ٹن  اور خردہ فروخت کنندگان کے لئے ڈیپو میں 50 میٹرک ٹن ، چکی کے لئے پیداوار کے آخری ایک ماہ یا سالانہ انسٹالڈ  صلاحیت کا 10 فیصد جو بھی زیادہ ہو۔درآمد کنندگان کے لئے ،درآمد کنندگان کو کسٹم کلیرنس کے دن سے 30 دنوں سے زیادہ درآمد کیا گیا اسٹاک نہیں رکھنا ہے۔متعلقہ اداروں کو صارفین کے امور کے محکمہ کے پورٹل    (https://fcainfoweb.nic.in/psp)  پر اسٹاک کی صورتحال کا اعلان کرنا ہوگا اوراگر ان کے پاس اسٹاک مقررہ حد سے زیادہ پایا جاتا ہے تو وہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن کے اندر اسے مقررہ اسٹاک کی حد تک لائیں گے۔

اس سے پہلے حکومت نے جنوری 2023 کو ار ہر اور اڑد کی دالوں کے لئے اسٹاک کی حد کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاکہ ذخیرہ اندوزی اور بے ایمان  پر مبنی سٹے بازی کو روکا جاسکےاور صارفین کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔صارفین کے امور کا محکمہ اسٹاک ڈسکلوزر پورٹل کے توسط سے ارہر اور اڑد کی دالوں کے اسٹاک کی صورتحال کی باریکی سے نگرانی کررہا ہے ،جس کا ریاستی حکومت کے ساتھ ہفتہ وار جائزہ لیا جارہا ہے۔

***********

 

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.9949



(Release ID: 1960740) Visitor Counter : 83