وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نے سووَچھتا کے لیے شرم دان کے موضوع پر یکم اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والے ایک خصوصی پروگرام ’’ایک تاریخ – ایک گھنٹہ‘‘ کے لیے سووَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) پورٹل پر ایونٹس تیار کیں

Posted On: 25 SEP 2023 8:26PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے سووَچھتا  کے لیے شرم دان کے موضوع پر یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے منعقد ہونے والے ایک خصوصی پروگرام ’’ایک تاریخ – ایک گھنٹہ‘‘  کے لیے ایس ایچ ایس پورٹل پر ایونٹس تیار کی ہیں۔ ایس ایچ ایس مہم کے تحت سووَچھتا سے متعلق ہدایات وزارت ثقافت کے تحت بیورو، ڈویژنوں اور تمام تر تنظیموں کو جاری کی جا چکی ہیں۔

’’سووَچھتا ہی سیوا‘‘ کے پیغام اور ’’کوڑا کرکٹ سے مبرا بھارت‘‘ کے موضوع کو اے ایس آئی (خصوصاً رائل پیلیس مانڈو، مدھیہ پردیش اور لال قلعہ  دہلی وغیرہ) کے تحت مرکز کے زیر تحفظ مختلف یادگاری مقامات پر چلائے جانے والے آواز اور روشنی کے پروگراموں کے دوران دکھایا جائے گا

Image Image

ایس ایچ ایس پورٹل پر ایونٹس تیار کرنے کے لیے ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ آن لائن تربیت کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد وزارت ثقافت کے ذریعہ داخلی میٹنگ بلائی گئی جس میں تنظیموں کے تمام تر نوڈل افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو یکم اکتوبر 2023 کو  ایس ایچ ایس خصوصی پروگرام کے لیے ایونٹس تیار کرنے سے متعلق تربیت فراہم کی گئی، اس کے علاوہ انہیں خصوصی مہم 3.0 ، یعنی سووَچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کم کرنا،  کے دیگر عناصر کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

تنظیموں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ 15 سے 30 ستمبر تک تیاری کے مرحلے کے دوران مجوزہ پرفارما میں سرکاری دفاتر (یعنی پی ایم او ریفرینس/ ایم پی ریفرینس/آئی ایم سی ریفرینس/ریاستی حکومت ریفرینس/ پی اے آر ایل ایشورینس/ عوامی شکایات)  میں زیر التوا معاملات کے لیے پیرامیٹر کے لحاظ سے اہداف فراہم  کریں، جو کہ 2 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران نفاذ کے مرحلے میں ایک ہدف ہوگا۔ اس کے علاوہ، ان سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ فزیکل اور ای فائلوں کی ریکارڈنگ / کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے/ پیداشدہ آمدنی اور جگہ کے استعمال اور اختیارکردہ بہترین طریقہ ہائے کار کی تفصیلات فراہم کریں۔

25 ستمبر 2023 کو شام 4.00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے وزارت ثقافت کے سینئر افسران اور تنظیم کے سربراہان  کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ میں سووَچھتا ایکشن پلان اور بہترین طریقہ ہائے کار کی نشاندہی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں، 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والے عمل درآمد کے مرحلے کے دوران، اہداف پر عمل درآمد کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ، اے ایس آئی کے اہم یادگاری مقامات پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم چلائی جاتی  ہے۔

 

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9945


(Release ID: 1960724) Visitor Counter : 132


Read this release in: Hindi , Bengali , English , Punjabi