شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی سوچھتا ہی سیوا کے تحت سوچھتا پکھواڑہ کے حصے کے طور پر شرم دان کی کامیاب مہم

Posted On: 25 SEP 2023 4:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی سوچھ بھارت کی پرزور اپیل پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سوچھ بھارت مہم میں سرگرمی سے کام انجام دیئے۔ اس کے نتیجے میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت ہمارے قومی رویئے میں شامل ہوگئے اور سوچھ بھارت مشن گھر گھر پہنچ گی اہے۔

شمال شمرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے سوچھتا پکھواڑہ کے حصے کے طور پر التوا میں پڑے کاموں کو نمٹانے کا عزم کیا اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں ، خاص توجہ فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر کو اور محکمے سے منسلک ذیلی دفاتر پر مرکوز کی گئی۔

مہم کے حصے کے طور پر جوائنٹ سکریٹری ایم ڈی او این ای آر محترمہ انورادھا ۔ ایس چگتی نے وزارت کے افسران کے ساتھ مل کر وگیان بھون اینکسی کے احاطے میں اور اس کے بیرونی حصے میں شرم دان کیا۔ اس مہم کی خصوصیات یہ تھی کہ اس میں ملازمین اور عام لوگوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔

سوچھتا پکھواڑا اور ایس ڈی، ایم ڈی او این ای آر جناب چنچل کمار کی نگرانی میں سولہ سے پیش ستمبر 2023 تک منایا جارہا ہے۔ سوچھتا پکھواڑاہ کے دوران وزارت کے افسران اور ملازمین کو سوچھتا کا عہد دلایا گیا۔ وگیان بھون اینکسی کے احاطے میں اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی کے لئے شرم دام کی صفائی مہم چلائی گئی۔

*****

U.No:9936

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1960657) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese