قبائیلی امور کی وزارت
این ای ایس ٹی ایس (قبائلی امور کی وزارت)ایمیزن انڈیا اور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک میں، ای ایم آر ایس کے لیے ‘ایمیزن فیوچر انجینئر پروگرام ’ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی
اس پہل میں یہ صلاحیت ہے کہ اس سے قبائلی برادریوں میں تعلیمی فرق کو ختم کیا جاسکےاور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں ان کی کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کو یقینی بنایا جاسکے
پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 54 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا نصاب شامل کیا جائےگا؛ اور ای ایم آر اساتذہ کے لیے 25 سے 27 ستمبر تک تربیتی ورک شاپ کا اہتمام کیا جائےگا
ای ایم آرایس کوڈرز ایکسپو،جو پچھلے تعلیمی سال کی ، ای ایم آرایس کے 20 سرکردہ کوڈنگ پروجیکٹوں کی ایک نمائش ہے،اس کا بھی افتتاح کیا جائے گا
Posted On:
25 SEP 2023 3:14PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی مرکزی وزارت کے تحت قبائلی طلبہ کے لیے قومی تعلیمی پالیسی (این ای ایس ٹی ایس) نے آندھراپردیش، گجرات ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ میں 54 ایک لویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آرایس) میں ، ایمیزن فیوچر انجینئرنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کاآغاز کیا۔ دوسرے مرحلے میں ایک ایڈوانسڈ بلاک پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت کا نصاب بھی شامل کیا جائے گا۔قبائلی امور کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے اس تین روزہ پروگرام کا افتتاح آج نئی دہلی میں ، ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اور ای ایم آرایس کوڈرز ایکسپو میں کیا تھا جو ای ایم آرایس کے 20 سرکردہ کوڈنگ پروجیکٹوں کی ایک نمائش ہے۔
پچھلے سال کے عمل درآمد کے حوصلہ افزا نتائج کی بنیاد پر اسی طریقۂ کار کے تحت ایک کسٹمائزڈ کوڈنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) نصاب شروع کیا جائے گا جو سی بی ایس ای کی ہنرمندی کی تعلیم کے مطابق ہے۔یہ نصاب موجودہ کوڈنگ لوجیکل سیکوئنسنگ، لرننگ لوپس اور بلاک پروگرامنگ میں حالیہ نصابات کے علاوہ ہوگا۔20 گھنٹے کا ماڈیول اس بات کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور کوڈنگ سے قبائلی طلبہ کو واقف کرایا جائے۔تعلیمی 25-2024 کے دوران چھٹی کلاس کے طلبہ کو کمپیوٹرسائنس کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی، ساتویں کلاس کے طلبہ کو وژوئل پروگرامنگ کے جدید ترین تصورات سے واقف کرایا جائےگا، آٹھویں کلاس کے طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے سیشنس سے واقف کرایا جائے گا اور نویں کلاس کے طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصول سکھائے جائیں گے، دسویں کلاس کے طلبہ کو سی بی ایس ای ہنرمندی کے نصاب کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ماڈیول سے واقف کرایا جائے گا۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا، جنہوں نے پروگرام کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کیا تھا، ایک پیغام میں کہا ‘‘ ایمیزن فیوچر انجینئرپروگرام’’ کی پہل اس بات کو یقینی بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے کہ قبائلی کی آنے والی نسلیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں تاکہ وہ ڈیجیٹل مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔‘‘ ایمیزن فیوچر انجینئرپروگرام اور این ای ایس-ٹی ایس کے درمیان اشتراک میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اس سے موجودہ قبائلی آبادیوں کے مابین تعلیمی فرق کو ختم کیا جاسکے جس سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں وہ اپنے کامیاب پیشے اپناسکیں۔’’
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی امور کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے کہا کہ بھارت میں 10 کروڑ سےزیادہ قبائلی آبادی موجود ہے جسے کئی معاملات میں جدید تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کی راہ میں اب بھی زبان اور ثقافت کی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ تدریسی میدان میں ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قبائلی طلبہ کے لیے تدریس کو بہت حد تک بہتر بنانا ہوگا۔ اساتذہ کی، ان کی مقامی زبانوں خاص طور پر بھارت میں قبائلی برادریوں کے لیے صلاحیت سازی کرنا ہوگی، جس سے وہ مناسب طریقے سے تعلیم دے سکیں اور قبائلی طلبہ کو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید دنیا میں مقابلے کا اہل بناسکیں۔جناب جھانے ای ایم آر ایس اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنے طلبہ کو اس بات کی تحریک دیں کہ وہ پروگرام میں حصہ لیں اور کوڈنگ اور مصنوعی ذہانت کی بنیادی جانکاری حاصل کریں۔ انہوں نے تقریب کے دوران تین سرکردہ اساتذہ اور طلبہ کا خیرمقدم بھی کیا۔
آزمائشی مرحلے کا آغاز ایمیزن اندیا اور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن (ایل ایل ایف)کے ساتھ مل کر پچھلے سال کیا گیا تھا۔ ان ایجنسیوں نے کمپیوٹر سائنس اور بلاک پروگرامنگ ماڈیولس کے بنیادی اصولوں کے بارے میں چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کے، 7 ہزار سے زیادہ طلبہ کو تربیت دی ہے۔ہمیشہ ہی توسیع پاتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منظرنامے کے لیے قبائلی طلبہ کو تیار کرنے کے مقصد سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ معلمین کو صحیح معلومات اور وسائل سے لیس ہونا چاہیے۔2 دن کی صلاحیت سازی کی ورکشاپ میں 50 سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی۔ پہلے مرحلے میں ورچوئل سیشنزمنعقد کیے گئے۔
پہلے مرحلے کا آغاز: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1887065
اس تقریب میں سرکاری پالیسی (کسٹمرٹرسٹ)، ایمیزن انڈیا کے سربراہ جناب نتن سلوجااور لرننگ لنکس فاؤنڈیشن کی منیجنگ پارٹنرمحترمہ نوریہ انصاری نے بھی شرکت کی۔
******
ش ح ۔ ا س۔ ج ا
U. No.9922
(Release ID: 1960602)
Visitor Counter : 98