کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، بھارت میں دواسازی- میڈ ٹیک شعبہ میں تحقیق وترقی اور اختراع سے متعلق قومی پالیسی اور دواسازی – میڈ ٹیک شعبہ (پی آر آئی پی) میں تحقیق واختراع کے فروغ کی اسکیم کا آغاز کریں گے

Posted On: 25 SEP 2023 3:23PM by PIB Delhi

کیمیاوی مادوں  اور کیمیاوی کھادوں ، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر منسکھ مانڈویا، بھارت میں دواسازی-میڈ ٹیک شعبہ میں تحقیق وترقی اور اختراع سے متعلق قومی پالیسی اور دواسازی-میڈ ٹیک شعبہ (پی آر آئی پی) میں تحقیق واختراع کو فروغ دینے کی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر کیمیاوی مادوں ، کیمیاوی کھادوں  اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پول بھی موجود ہوں گے۔اس تقریب کا انعقاد انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں کل دواسازی کا محکمہ کرے گا۔

بھارت میں دواسازی –میڈ ٹیک شعبہ میں تحقیق وترقی سے متعلق قومی پالیسی سے اس شعبہ کو اگلی دہائی میں خاطر خواہ طور پر 120 سے 130 ارب امریکی ڈالر تک لے جانے میں مدد ملے گی، جس سے جی ڈی پی میں اس کا حصہ تقریباً 100 بیسس پوائنٹس تک بڑھ جائے گا۔اس پالیسی کا مقصد دواسازی کے شعبہ میں تحقیق وترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس میں روایتی طریقۂ علاج اور فائٹا فارما سیوٹیکلس نیز طبی آلات بھی شامل ہیں۔اس پالیسی میں ملک میں ہی تیار کی گئی جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے  آر اینڈ ڈی کی حوصلہ افزائی کرنے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ یہ توجہ 3 میدانوں میں دی جائیں گی، جو اس طرح ہیں:ضابطہ جاتی فریم ورک کو مستحکم کرنا، اختراع کے میدان میں ترغیبی سرمایہ لگانا اور اختراعات کے لیے ایک آسان ایکو نظام تشکیل دینا ۔

اس تقریب میں دیگر شخصیتوں کے علاوہ پالیسی ساز حفظان صحت کے ماہرین، ماہرین تعلیم دانشورحضرات صنعت اور میڈیا کے افراد شرکت کریں گے۔ اس اجتماع کا مقصد بھارت کی دواؤں اور دواسازی سے متعلق سامان کے برآمداتی رجحان کو اجاگر کرنا ہے۔ بھارت کی زمرے وار برآمدات، تمہید، پالیسی کی ضرورت، اس کے مقاصد، مقاصد کے وہ علاقے جن میں توجہ دی جانی چاہیے اور مانیٹرنگ نیز جائزے سے متعلق نظام بھی شامل ہیں۔

******

ش ح ۔  ا س۔ ج ا

U. No.9921



(Release ID: 1960560) Visitor Counter : 90