صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل  نےایمس نئی دہلی میں 68ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی صدارت کی


اپنی موجودگی کے 68 سالوں میں، ایمس نے صحیح معنوں میں ملک کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر ادارے کے طور پر اپنے وقار کو برقرار رکھا ہے: پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل

’’ہندوستان احتیاطی دیکھ بھال پر زور دینے کے ساتھ کلی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دے رہا ہے‘‘

Posted On: 25 SEP 2023 3:24PM by PIB Delhi

’’اپنی موجودگی کے 68 سالوں میں،ایمس نے واقعی ملک کے سب سے بڑے صحت کی دیکھ بھال کے ادارے کے طور پر اپنے وقار کو برقرار رکھا ہے۔آج ہندوستان کے گاؤں کے بچے بھی ایمس کے نام سے واقف ہیں ‘‘۔یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے  ممبر (صحت)، نیتی آیوگ  ڈاکٹر وی کے پال  کی موجودگی میں آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کے 68ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

پروفیسر بگھیل نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزارت تعلیم،حکومت ہند کے ذریعہ جاری کردہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے مطابق ایمس نئی دہلی کو مسلسل چھٹے سال طبی اداروں میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس آج پہلے ہی ایک برانڈ بن چکا ہے جس کو پورے ملک میں ایک باوقار ادارہ سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے ایمس کے عہدیداروں کی  اس بات کے لئےحوصلہ افزائی کی کہ وہ اس امیج کو برقرار رکھیں اور ایمس کے برانڈ کو مزید بلندیوں تک لے جائیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SLO5.jpg

 

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ اعلیٰ تربیت یافتہ انسانی وسائل کی وجہ سے آج ہندوستان کا  صحت کی دیکھ بھال میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہندوستانی ڈاکٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ یہ ملک پہلے ہی اپنی ویکسین تیار کرنے کی صلاحیتوں،اپنی فارما صنعتوں اور میڈٹیک سیکٹر میں اپنی اختراعات کے لیے  شہرت حاصل کرچکا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان احتیاطی نگہداشت پر زور دیتے ہوئے کلی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دے رہا ہے۔

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے ایمس میں ’’ایمس: ہندوستان کی ہیلتھ کیئر سیکیورٹی کی قیادت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ نمائش  بھی دیکھی اور طلبہ کو ان کی کامیابیوں اور تعاون کے لئےانعامات سے نوازا۔ انہوں نے ایمس کے طلباء کو سخت محنت کرنے کی ترغیب دی اور ان  سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DYEB.jpg

 

ڈاکٹر وی کے پال نے اس موقع پر ڈائمنڈ جوبلی تقریر کی۔ انہوں نے ہندوستان کے کووڈ-19 ویکسی نیشن کے سفر کا ذکر کیااور اس کو انہوں نے ’’آتم نربھربھارت‘‘ اور’’آتماوشواس‘‘ کی  ایک کہانی قرار دیا۔انہوں نے بڑے پیمانے پرٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت دیسی ویکسین اور غیر ملکی ویکسین دونوں تیار کرنے میں ہندوستان کی کامیابی  پر روشنی ڈالی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PGXV.jpg

 

ڈاکٹر پال نے ہندوستان کی بہت بڑی  کووڈ-19 ویکسی نیشن حکمت عملی  کے بارے میں بتایا، جس میں انتظامیہ، لاجسٹکس، مواصلاتی حکمت عملی اور عمل درآمدکاسفر شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ  ہندوستان میں 98 فیصد ویکسین ہندوستان کے صحت عامہ کے نظام کے ذریعہ مفت  فراہم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر پال نے آنے والے سالوں  میں ہندوستان کے فارما، میڈیکل اور میڈٹیک کے شعبوں میں ہندوستان کے مسابقتی فائدہ کو یقینی بنانے کے لیے ان  شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ایمس نئی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر ایم سرینواس، ایمس نئی دہلی کے ڈین پروفیسر مینو باجپئی  اور ایمس نئی دہلی کے رجسٹرار  پروفیسر گرجا پرساد رتھ موجود تھے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ا گ - م ش

U. No.9919


(Release ID: 1960514) Visitor Counter : 94