سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جی ایم سی کٹھوعہ میں جموں و کشمیر کا پہلا جدید ترین ٹاٹا میموریل سنٹر ممبئی سے منسلک کینسر کیئر سہولت کا آغاز کیا اور كہا كہ صحت کی ارزاں اور قابل رسائی دیکھ بھال وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت 'صحت مند ہندوستان' کا روڈ میپ ہے


'کٹھوعہ-اُدھم پور-ڈوڈا' پارلیمانی حلقہ میڈیکل کالج، ایمس، بائیوٹیک پارک وغیرہ جیسی 3 جدید ترین صحت کی سہولیات کے ساتھ ہندوستان میں مستقبل کا 'ہیلتھ سرکٹ' ہو سکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آج ٹاٹا میموریل اسپتال سے منسلک جی ایم سی کٹھوعہ میں ڈے کیئر کیموتھراپی یونٹ کے قیام کے ساتھ کینسر کا علاج قابل رسائی اور ارزاں ہونے جا رہا ہے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق اس علاقے میں کینسر کے ارزاں علاج کے لیے ایک گمشدہ كڑی آج مکمل ہو گئی

بحران سے نمٹنے اور صحت كی احتیاطی نگہداشت میں ہندوستان کو رول ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان كے قدم صحت کی خدمات کی فراہمی کے شعبہ جاتی اور طبقاتی نقطہ نظر سے ایک جامع ضرورت پر مبنی صحت کی دیکھ بھال کی خدمت کی طرف بڑھ گئے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جی ایم سی کٹھوعہ میں 300 ایل پی ایم صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ، ٹاٹا میموریل اسپتال سے منسلك ڈے کیئر کیموتھراپی یونٹ اور زچگی کے آئی سی یو کا افتتاح کیا

Posted On: 24 SEP 2023 4:42PM by PIB Delhi

گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کے نئے بلاک میں جموں و کشمیر کے پہلے جدید ترین ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) ممبئی کا آغاز کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا كہ یہ سہولت جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش کے تین علاقوں كی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں ہر صبح خطے کے مختلف علاقوں سے مایوس کنبوں کے لوگوں کے فون موصول ہونے پر تکلیف ہوتی رہی جو ٹاٹا اسپتال ممبئی میں کینسر کے مریض کے داخلے کا بندوبست کرنے یا مریض کے ساتھ رہنے والوں کے لیے قیام کا بندوبست کرنے کی التجا کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہی انہوں نے کٹھوعہ میں ٹاٹا سے منسلک سہولت شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح کاغذات محکمہ جوہری توانائی میں منتقل کر دیے جو ٹاٹا میموریل سنٹر ممبئی کی کنٹرولنگ اتھارٹی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عمر كی بڑھتی میعاد، بدلتے طرز زندگی، ماحولیاتی عوامل وغیرہ کے ساتھ کینسر کا پھیلاؤ وبائی شکل اختیار کر رہا ہے اور تمام نوعیت اور تمام اعضاء کے کینسر ہر جگہ لوگ مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں ٹاٹا سیٹلائٹ کینسر کی دیکھ بھال کی سہولت اس لیے خطے کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ثابت ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت، سیٹلائٹ اسپتال اور ٹاٹا میموریل سنٹر کی سہولت ملک کے مختلف حصوں اور گوہاٹی میں شروع کی گئی ہے۔  یہاں تک کہ او این سی او ڈی ایم اور ایم سی ایچ سپر اسپیشلٹی کورسز شروع کیے گئے ہیں جن  كے آپشن پر بعد میں کٹھوعہ کے لیے بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ کٹھوعہ-اودھم پور-ڈوڈا پارلیمانی حلقہ بھارت کا مستقبل کا 'ہیلتھ سرکٹ' ہو سکتا ہے جس میں جدید ترین صحت کی سہولیات جیسے 3 میڈیکل کالج، شمالی ہندوستان کا پہلا بایوٹیک پارک وغیرہ شامل ہیں اور آج جی ایم سی کٹھوعہ میں ڈے کیئر کیموتھراپی (آنکو کیئر) یونٹ کے قیام کے ساتھ کینسر کا علاج قابل رسائی اور ارزاں ہونے والا ہے کیونکہ علاقے میں سستی اور قابل رسائی کینسر کے علاج کے لیے غاءب كڑی آج جڑ گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی ایم سی کٹھوعہ میں انتہائی ضروری ڈے کیئر کیموتھراپی یونٹ، 300 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ اور میٹرنل آئی سی یو کے افتتاح کے دوران ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں جی ایم سی کٹھوعہ میں اونکو کیئر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اونکو ڈی ایم اور ایم سی ایچ کی سیٹیں یہاں فراہم کی جائیں گی اور عالمی سطح کے کینسر کے ماہرین کو یہاں علاج، لیکچرز اور سیمینار کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

مختلف قسم کے کینسروں کے علاج کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ہندوستان نے 'سرواوك' جیسی مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان میں بائیوٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان 2025 تک 150 بلین ڈالر كی بائیو اکانومی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے جو 2022 میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ تھی۔

افتتاح کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ صحت کی ارزاں، قابل رسائی  دیکھ بھال وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت 'صحت مند ہندوستان' کا روڈ میپ ہے جو اس حقیقت سے عیاں ہے کہ ملک میں 260 سے زیادہ نئے میڈیکل کالج قائم ہوئے ہیں جن میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے، 9 سالوں میں پی جی کی نشستوں میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے وغیرہ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ہندوستان صحت کی خدمات کی فراہمی کے شعبہ جاتی اور طبقاتی نقطہ نظر سے ایک جامع ضرورت پر مبنی صحت کی دیکھ بھال کی خدمت کی طرف بڑھ گیا ہے اور اب اسے بحران کے انتظام اور صحت كی احتیاطی نگہداشت میں ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پہلی بار ملک میں 'صحت کی احتیاطی نگہداشت' کو توجہ كا مركز بنانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ اسی کی وجہ سے صرف دو سال کے عرصے میں ہندوستان دو ڈی این اے ویکسین اور ایک ناک کی ویکسین تیار کر سکا۔

سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم، جموں و کشمیر، جناب بھوپندر کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی ایم سی کٹھوعہ میں ڈے کیئر کیموتھراپی آنکو کیئر یونٹ کا قیام علاقے میں کینسر کے علاج کو قابل رسائی اور سستی بنا دے گا۔

ڈی ڈی سی کے وائس چیئرمین کٹھوعہ، جناب رگھونندن سنگھ ببلو، ڈی سی کٹھوعہ، جناب راکیش منہاس، پے ٹی ایم فاؤنڈیشن کے جناب کے کے پاراشر، مہا مانو مالویہ مشن کے نیرج گوڑ، سنیل کمار گپتا، جی ایم جے اینڈ کے بینک، سی جی ایم نابارڈ، جناب بالا مودی سریدھر، پرنسپل جی ایم سی کٹھوعہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی کٹھوعہ اس موقع پر موجود تھے۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:9880



(Release ID: 1960148) Visitor Counter : 97