وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار کا دورۂ امریکہ
Posted On:
24 SEP 2023 12:56PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے سربراہ (سی این ایس) ایڈمیرل آر ہری کمار نے 19 سے 22 ستمبر 2023 کے درمیان ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں 25ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم (آئی ایس ایس) میں شرکت کی۔
آئی ایس ایس کا اہتمام امریکی بحریہ کے ذریعہ روڈ آئی لینڈ کے نیو پورٹ میں امریکی بحریہ کے جنگی کالج میں کیا گیا۔ اس سمپوزیم نے بھارت۔پیسفک خطے میں بحری تعاون میں اضافے کی ساجھا تصوریت کی جانب ایف سی سی کے ساتھ رابطہ کاری کا موقع فراہم کیا۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ نے آئی ایس ایس کے شانہ بہ شانہ امریکہ، آسٹریلیا، مصر، فجی، اسرائیل، اٹلی ، جاپان، کینیا، پیرو، سعودی عرب، سنگاپور اور برطانیہ کے اپنے ہم عہدہ افسران کے ساتھ باہمی ملاقات کا اہتمام بھی کیا۔
اس دورے کے دوران تفصیلی گفت و شنید کے ادوار سے ایک آزاد، کھلے اور مبنی برشمولیت انڈو۔پیسفک اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے تئیں بھارتی بحریہ کی استقامت کا اظہار ہوتا ہے۔
دورے کے دوران مالابار، آر آئی ایم پی اے سی، سی ڈریگن اور ٹائیگر ٹرائمف جیسی باہمی اور کثیر جہتی مشقوں سے متعلق وسیع تر بھارتی-امریکی بحریہ کی فوجی مشقوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی عمل میں آیا۔ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے دونوں بحری افواج کے درمیان باقاعدہ سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ تبادلہ بھی عمل میں آیا۔
آئی ایس ایس کے دوران بھارتی بحریہ کے سربراہ نے انسانی وسائل کی انتظام کاری سے متعلق چنوتیوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی، اور اس سلسلے میں انہوں نے تربیت یافتہ سپاہیوں کی بھرتی اور انہیں برقرار رکھنے کا حوالہ دیا ، اور اگنی پتھ اسکیم، خواتین کی اختیارکاری اور بھارتی بحریہ کو صنفی اعتبار سے غیر جانبدار بنانے کی کوششوں کے توسط سے ان کاموں کو انجام دینے کے لیے بھارت کی پہل قدمیوں کے بارے میں بتایا۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ کے دورۂ امریکہ نے باہمی تعاون کو عمیق بنانے کے ساتھ ساتھ انڈو۔پیسفک کے متنوع شراکت داروں کے ساتھ رابطے کے لیے بحریہ سے بحریہ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ کاری کا ایک اہم موقع فراہم کیا۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:9874
(Release ID: 1960105)
Visitor Counter : 130