مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے ٹیلی کام ، براڈکاسٹنگ اور آئی ٹی شعبوں میں تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 23 SEP 2023 4:31PM by PIB Delhi

 ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج 22 ستمبر 2023 کو ٹیلی کام، براڈکاسٹنگ اور آئی ٹی (آئی سی ٹی) شعبوں میں آر اینڈ ڈی (تحقیق و ترقی)کی حوصلہ افزائی پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔ اس مشاورتی پیپر کا مقصد یہ ہے کہ ملک کے آئی سی ٹی شعبے میں آر اینڈ ڈی کو بڑھانے کے لیے ایک جامع ایکو سسٹم تیار کریں ، جس میں آر اینڈ ڈی سائنسدانوں / انجینئروں کا ایک پول تیار کرنے کے لیے اچھی طرح سے قائم طریق ہائے عمل موجود ہوں، جسے حکومت اور نجی شراکت داروں کی طرف سے آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات کی ترقی اور جدت طرازی کے لیے مناسب مدد فراہم کی جائے تاکہ بھارت کو خوف کفیل بنایا جاسکے اور آئی سی ٹی شعبے میں برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔

آر اینڈ ڈی نے آج کی دنیا کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ برسوں میں آر اینڈ ڈی کی آمد اور ارتقا نئی ٹکنالوجیوں کی ترقی اور اطلاق، معاشی نظام کو تشکیل دینے اور متعدد صنعتی انقلابات کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم رہا ہے۔ جیسا کہ دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، کسی بھی قوم کا آر اینڈ ڈی ایکوسسٹم اس کی اقتصادی ترقی اور مجموعی ترقی سے مربوط ہے۔ مصنوعات اور خدمات کی دستیابی، رسائی اور استطاعت میں اضافہ کرکے اس کے شہریوں کے معیار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مزید برآں، آر اینڈ ڈی اور جدت طرازی کسی بھی قوم کی خود انحصاری اور اس کی سلامتی کے لیے بھی اہم ہے۔

بھارت نے آر اینڈ ڈی اور جدت طرازی میں قابل ذکر ترقی کی ہے ، بھارت گلوبل انوویشن انڈیکس 2022 میں’’وسطی اور جنوبی ایشیا‘‘ خطے میں سب سے اعلی درجہ بندی والی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ملک کے باشندوں کی جانب سے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آرز) کی تخلیق میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے اقدامات جیسے ’’قومی تعلیمی پالیسی 2020‘‘، ’’الیکٹرانکس پر قومی پالیسی 2019‘‘، ’’نیشنل ڈیجیٹل کمیونیکیشن پالیسی 2018‘‘، ’’میک ان انڈیا‘‘، ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘، ’’اسٹارٹ اپ انڈیا‘‘ وغیرہ نے ملک میں آر اینڈ ڈی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مزید برآں ، ’’خود کفیل بھارت’’، ٹیلی کام پروڈکٹ سے منسلک مراعات (پی ایل آئی) اسکیم، ڈیجیٹل کمیونی کیشن انوویشن اسکوائر جیسی حالیہ پہل بھی اس سمت میں حوصلہ افزا اقدامات کر رہی ہیں۔

تاہم، بھارت میں موجودہ آر اینڈ ڈی ایکوسسٹم میں، آئی سی ٹی شعبے میں آر اینڈ ڈی کو فروغ دینے، آر اینڈ ڈی میں بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنے اور بھارت میں متعلقہ سیکھنے کو لاگو کرنے اور ان مسائل کی نشاندہی کرنے میں مزید بہتری کے شعبے ہیں جن میں آئی سی ٹی شعبے میں آر اینڈ ڈی کو بہتر بنانے اور بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے میں مدد کرنے کے لیے پالیسیوں اور ترغیبات کے لحاظ سے مداخلت کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات اور خدمات کے ساتھ آئی سی ٹی صنعت کی منظم ترقی کی پہل پر ٹرائی ایکٹ 1997 کے مطابق ، اتھارٹی نے اس اہم موضوع پر حکومت ہند کو سفارشات دینے کے لیے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت کے لیے سوموٹو بنیادوں پر ملک میں آئی سی ٹی شعبے کے لیے آر اینڈ ڈی ایکوسسٹم کی حوصلہ افزائی کے معاملات کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی حیدرآباد وغیرہ کے ماہرین تعلیم اور صنعت کے ماہرین کی آن لائن غور و فکر کے سیشن اور ان پٹ کی بنیاد پر تیار کردہ مشاورتی پیپر میں ٹرائی نے ان اہم امور کا تجزیہ کیا ہے جن پر تین فوکس عناصر کے تحت بھارت میں موجودہ آر اینڈ ڈی ایکوسسٹم میں مداخلت کی ضرورت ہے: ’تعلیم اور تربیت کا نظام‘، ’سائنس سسٹم‘اور ’ریگولیٹری فریم ورک‘۔ تیسرا فوکس عنصر ’ریگولیٹری فریم ورک‘ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، یعنی ’ پالیسیاں اور پروگرام‘ اور ’آئی پی آر فریم ورک‘۔ آر اینڈ ڈی اور جدت طرازی کو فعال طور پر ترجیح دینے سے ملک میں ابھرتے ہوئے کاروباری افراد اور جدت طرازوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے۔ مشاورتی پیپر میں ٹرائی نے ایک مضبوط آر اینڈ ڈی ایکو سسٹم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ممکنہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ٹیلی کام، براڈکاسٹنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تکنیکی ترقی اور ہم آہنگی تیز رفتاری سے ہو رہی ہے۔ ان شعبوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات میں 5 جی، 6 جی، اوپن آر اے این، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، اے آئی اور ایم ایل، ڈسٹری بیوٹڈ لیجر ٹیکنالوجی (ڈی ایل ٹی)، اگمنٹڈ رئیلٹی (اے آر)، ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور میٹاورس، کوانٹم کمپیوٹنگ، کلاؤڈ سروسز، ایج کمپیوٹنگ، نیٹ ورک فنکشن ورچوئلائزیشن (این ایف وی)، سافٹ ویئر ڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ (ایس ڈی این)، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سروسز اور ہائبرڈ سیٹ ٹاپ باکس (ایس ٹی بی) وغیرہ شامل ہیں۔ جیسا کہ مشاورتی پیپر میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے، حکومت، صنعت اور تعلیمی تعاون، تحقیق کی کمرشلائزیشن، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، پیٹنٹ منظوری کے چکر، آئی پی آر پروٹیکشن اور آئی پی پر مبنی فنانس وغیرہ سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان ابھرتے ہوئے رجحانات سے فائدہ اٹھایا جاسکے اور بھارت کی آر اینڈ ڈی اور جدت طرازی کی کوششوں کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکے۔

اس مشاورتی پیپر میں ٹرائی نے آر اینڈ ڈی اور جدت طرازی کے شعبے میں سرکردہ ممالک کے آر اینڈ ڈی ایکوسسٹم کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ان میں اسرائیل، جمہوریہ کوریا، امریکہ، سویڈن، جاپان، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، ڈنمارک، فن لینڈ وغیرہ شامل ہیں۔ آر اینڈ ڈی میں بین الاقوامی بہترین طریقے بھارت کے لیے اپنے آر اینڈ ڈی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے عزائم میں کلیدی سبق کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

اسٹیک ہولڈروں سے آرا حاصل کرنے کے لیے مشاورتی پیپر کو ٹرائی کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے (www.trai.gov.in)۔ اسٹیک ہولڈروں سے مشاورت کے لیے مسائل پر تحریری تبصرے 23 اکتوبر 2023 تک نیز جوابی تبصرے 6 نومبر 2023 تک طلب کیے گئے ہیں۔

تبصرے اور جوابی تبصرے ای میل کے ذریعہ الیکٹرانک شکل میں advisorit@trai.gov.in کو اور ja-cadiv@trai.gov.in کو نقل کے ساتھ بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت / معلومات کے لیے جناب آنند کمار سنگھ ، مشیر (سی اے ، آئی ٹی اور ٹی ڈی) سے ٹیلی نمبر +91-11-23210990 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9863

 



(Release ID: 1959904) Visitor Counter : 85