مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ماحول دوست آسام


گنیش پوجا کی تقریبات بانس کے بنے پنڈالوں میں انجام دی  جا رہی ہے

Posted On: 22 SEP 2023 5:36PM by PIB Delhi

 

 

گنیش پوجا بھارت میں ایک ہر دلعزیز    تہوار ہے ، جو صرف  ایک مذہبی عقیدت سے  بالاتر  ہے ۔  مذہبی جوش و عقیدت سے  بڑھ کر ، گنیش پوجا پائیدار تہواروں کی علامت بن گئی ہے، جو ماحول دوست طریقۂ کار کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ ان تقریبات میں پلاسٹک کے ماحولیاتی اثرات سے  بچنے کے لیے، بہت سی ریاستیں اب پائیدار حل اپنا رہی ہیں۔ اس ماحولیاتی شعور کے ساتھ ہم آہنگی میں، آسام نے گنیش پوجا کو بانس سے تیار کیے گئے پنڈالوں کے ساتھ منانے کا انتخاب کیا ہے، جو روایت اور ماحولیاتی ذمہ داری دونوں کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

جاری سووچھتا پکھواڑے  کے دوران، ڈِگبوئی میونسپل بورڈ نے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ساتھ مل کر  2023 ء میں  19 سے 21 ستمبر تک پلاسٹک سے پاک گنیش پوجا کا ایک شاندار جشن منایا۔ یہ تقریب آئی او سی روڈ کی جانب ڈکاّ   لائن کے دلکش مقام پر منعقد ہوئی ، جس میں سووچھتا پر زور دیتے ہوئے آسامی ثقافت کے  جذبے  کو  اجاگر کیا گیا ۔ تہواروں میں پلاسٹک سے بچنے کی کوشش میں، منتظمین نے پائیدار اور مقامی وسائل، بانس کا انتخاب کیا۔ اس تقریب میں، بانس  کو  ، مورتیوں کی دستکاری، داخلی دروازے کی تعمیر اور وسیع روایتی سجاوٹ، جیسے مشہور جاپی  کی پگڑی  اور کھوراہی   ٹوکریوں کی تیاری میں کثرت سے استعمال کیا گیا ۔ بانس کے  ، اس استعمال نے نہ صرف اس مواد کی استعداد کو ظاہر کیا بلکہ پائیداری  کو بھی پیش کیا ۔

اس تقریب میں تقریباً    200  افراد  روزانہ آتے  ہیں  اور تین  دن  کی ، اس تقریب میں اجتماعی طور پر 600 افراد کی شرکت کے ساتھ ، اس کا اختتام ہوا ۔ اس تقریب کا  اہم مقصد  ، ایک ایسا جشن منانا تھا  ، جس سے لوگ روحانی طور پر اچھا محسوس کریں اور سووچھتا کو اپنانے  میں ، اُن کی ہمت افزائی ہو ۔

سب سے  دلچسپ  تبدیلیوں میں سے ایک  میں پلاسٹک کے ہاروں  کی جگہ روایتی آسامی کپڑے  سے بنے ’ گاموچا ‘   کو استعمال کیا گیا ۔ ان  خوبصورت کپڑوں سے تیار  شدہ  آرائش نے نہ صرف  پائیدار کپڑے کی طرف منتقلی کی علامت کی تصدیق کی بلکہ پنڈال کے احاطہ کو بھی کپڑے سے تبدیل کر دیا گیا تھا اور پلاسٹک کے پھولوں کی جگہ قدرتی پھولوں  کا استعمال کیا گیا ، جس سے  پورا پنڈال  مہک اٹھا ۔

صفائی  ستھرائی اور کچرے کے  بندوبست کے عزم کو تقویت دینے کے لیے منڈپ  کے احاطے میں الگ الگ ڈسٹ بن  رکھے گئے تھے۔ ان ڈبوں نے کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں سہولت فراہم کی اور ذمہ دارانہ فضلہ کے انتظام کی اہمیت پر زور دیا۔ شاید سب سے زیادہ متاثر کن تبدیلیوں میں سے ایک تمام شرکاء اور ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے سنگل یوز پلاسٹک کی صریحاً ممانعت تھی۔ اس جرات مندانہ قدم نے پلاسٹک سے پاک جشن منانے کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔

ڈگبوئی میں پلاسٹک  سے پاک  گنیش پوجا کے جشن نے  ، نہ صرف شہر کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا بلکہ ذمہ دارانہ تقریب کے انتظام کی ایک روشن مثال بھی قائم کی۔ اس نے یہ ظاہر کیا کہ روایت سے عقیدت اور سووچھتا کی عقیدت ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ رہ سکتی ہے۔ جیسے ہی تقریب کا اختتام ہوا، شرکاء کے خوش گوار چہروں اور قدرتی  ماحول نے ایک دیرپا تاثر چھوڑا، جس سے دور دراز کی برادریوں کو پائیدار تقریبات کی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب ملی۔ ملک بھر میں سووچھتا پکھواڑے کے جوش نے ہر شہری کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب تک 2 کروڑ سے زیادہ شہری سووچھتا تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔

 

*************

  ش ح۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 9837



(Release ID: 1959735) Visitor Counter : 122