وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے جہاز سہیادری نے بھارت – انڈونیشیا – آسٹریلیا کی سہ فریقی سمندری مشق میں شرکت کی
Posted On:
22 SEP 2023 5:38PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے ملک کے اندر تیار کئے گئے بحری جنگی جہاز آئی این ایس سہیادری ، جو کہ بھارت بحر الکاہل خطے میں تعینات مشن ہے، نے 20 تا 21 ستمبر 2023 رائل آسٹریلین نیوی (آر اے این) اور انڈونیشین نیوی کے سمندری جہازوں اور طیاروں کے ساتھ پہلی سہ فریقی سمندری شراکت داری کی مشق میں شرکت کی۔
یہ سہ فریقی مشق تینوں سمندری ممالک کو ایک مستحکم ، پر امن اور محفوظ بھارت بحر الکاہل خطے کے سلسلے میں تعاون کے لئے ان کی اجتماعی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور ان کی شراکت داری کو مضبوط کرے گی۔ اس مشق میں شرکت کرنے والی بحری افواج کو ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی فراہم کرا یا۔ عملے کی تربیت اور مل جل کر کارروائی کرنے کی صلا حیت میں اضافے کے لئے پیچیدہ حکمت عملی سے متعلق اور کارروائی سے متعلق مشقیں ایک دوسرے کے عرشے پر دورے اور منسلکہ ہیلی کاپٹروں کی ایک دوسرے کے عرشے پر لینڈنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
ملک میں ڈیزائن اور تیار کئے گئے پروجیکٹ 17 کلاس ملٹی رول اسٹیلتھ فریجٹس کے تیسرے سمندری جہاز آئی این ایس سہیادری کو مجگاؤں ڈاک لمیٹڈ ممبئی نے تیار کیا تھا اور کیپٹن راجن کپور نے اس کی کمان سنبھالی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اگ - ق ر)
U-9839
(Release ID: 1959724)
Visitor Counter : 171