سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبہ(ڈی ایس آئی آر) میں خصوصی مہم

Posted On: 22 SEP 2023 1:21PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبہ (ڈی ایس آئی آر)نے خصوصی مہم 2.0 کی سرگرمیوں کے تسلسل میں دسمبر 2022 سے جولائی2023 کے دوران مختلف مسائل جیسےایم پی حوالہ جات،پی ایم او حوالہ جات،آئی ایم سی حوالہ جات اور عوامی شکایات کو کامیابی سے نمٹایا  ہے۔ڈی ایس آئی آر اور اس کےسی پی ایس ای یعنی سی ای ایل، این آر ڈی سی اور خود مختار ادارے،سی ایس آئی آرنے ان معاملات کو نمٹانے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

2. یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ ڈی جی، سی ایس آئی آر کم سکریٹری، ڈی ایس آئی آر کی فعال قیادت میں اور جوائنٹ سکریٹری، ڈی ایس آئی آر، جو کہ سوچھتا پر خصوصی مہم کے نوڈل آفیسر ہیں، کی سخت  نگرانی میں مہم کے دوران ایک شاندار کارکردگی حاصل کی گئی۔

3. مہم کے ایک حصے کے طور پر 587 فائلوں کو نمٹایا  گیا،06 صفائی مہم چلائی گئیں،620 عوامی شکایات کو حل  کیا گیا، کچرے کو ٹھکانے لگانے سے 44,128  روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ،  10آئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)، 13پی ایم او دیگر حوالہ جات  کو نمٹا یا گیا۔

4. ڈی ایس آئی آرزیر  التوا معاملے نمٹانے  اور ہمارے احاطے اور ہمارے تمام سی پی ایس ای اور خود مختار اداروں  میں صفائی ستھرائی  کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مشق کو مزید فروغ دینے کے لیے محکمہ، اپنی سی پی ایس ای یعنی سی ایل ایل، این آر ڈی سی اور خود مختار ادارے،سی ایس آئی آر کے ساتھ 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک صفائی ستھرائی  کو بہتر بنانے اور زیر التواء معاملوں  کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کرے گا۔

 

************

ش ح۔ا م۔ن ع

(U: 9818)



(Release ID: 1959636) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil