وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 23 ستمبر  کو  نئی دہلی میں ‘انٹرنیشنل لائرز کانفرنس 2023’ کا افتتاح کریں گے


یہ کانفرنس میں ملک میں پہلی بار منعقد کی جارہی ہے

کانفرنس کا موضوع ہے : ‘انصاف  کی فراہمی کے نظام میں اُبھرتے ہوئے چیلنج’

Posted On: 22 SEP 2023 2:10PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  23  ستمبر 2023  کو  صبح 10 بجے  وگیان بھون نئی دہلی میں‘  انٹرنیشنل لائرز کانفرنس 2023’  کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر  وزیراعظم  حاضرین سے خطاب بھی  کریں گے۔

بار کونسل  آف انڈیا کے ذریعہ   23-24  ستمبر  2023  کو  ‘انصاف  کی فراہمی  کے نظام میں  ابھرتے ہوئے چیلنج  ’ کے  موضوع پر  انٹرنیشنل لائرز  کانفرنس  2023  کا  انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد  قومی اور بین الاقوامی  اہمیت کے مختلف  قانونی موضوعات پر  با معنی  بات چیت  اور مباحثہ  کرنے ، خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے  اور  قانونی  معاملات  پر  بین الاقوامی تعاون اور تفہیم  کو تقویت پہنچانے  کے لئے  ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ ملک میں پہلی  بار منعقد کی جانے والی  اس  کانفرنس   میں  ابھرتے ہوئے قانونی رجحانات ،  سرحد پار کے مقدموں   سے متعلق چیلنجوں ، قانونی ٹیکنالوجی ،  ماحو لیاتی قانون وغیرہ  جیسے موضوعات پر  بات چیت کی جائے گی۔

پروگرام میں   عالمی قانونی برادری کے ممتاز  جج، قانونی پروفیشنلز اور  رہنما شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اگ - ق ر)

U-9821


(Release ID: 1959635) Visitor Counter : 128