عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ’سوچھتا‘ لاگت میں اضافہ نہیں کرتی، بلکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور وسائل کو بچاتی ہے


تقریباً 90 لاکھ مربع فٹ جگہ صاف کی گئی اور حکومت کو پچھلی دو سوچھتا مہموں کے دوران اسکریپ کی فروخت سے 370 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی

مرکزی وزیر نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کے دوران سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے  پر زور دیں

’’وزیر اعظم مودی نے سوچھتا مہم کو جن آندولن میں بدل دیا ہے‘‘

Posted On: 20 SEP 2023 4:55PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ایم او ایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ’سوچھتا‘ یعنی صفائی، اخراجات میں اضافہ نہیں کرتی،بلکہ درحقیقت پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور وسائل کو بچاتی ہے۔ وہ  آج  نارتھ بلاک میں وزارت خزانہ کے دفاتر کے دورے کے دوران سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں سیچوریشن اَپروچ کے ساتھ التوا کو کم کرنے  پر زور دیں ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پچھلی دو سوچھتا مہموں کے دوران تقریباً 90 لاکھ مربع فٹ پرائم آفس کی جگہ کو صاف کیا گیا ہے اور اسے نتیجہ خیز  طور پراستعمال میں لایا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 370.83 کروڑ روپے کا ریوینو حاصل کیا، 64.92 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا،4.56 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 8,998 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات کا جواب دیا گیا۔ سوچھتا مہم نے حکومت میں ای آفس ورک کلچر کو بھی فروغ دیا اور اب 90فیصد سے زیادہ فائل ورک آن لائن کر دیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2023 سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم گزشتہ دو سالوں میں چلائی گئی خصوصی مہموں کی ایک کڑی ہے۔

خصوصی مہم 3.0 وزارتوں/محکموں اور ان کے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ خدمات کی فراہمی یا عوامی انٹرفیس کے لیے ذمہ دار فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا نوڈل محکمہ ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چند مہینوں میں ہی سوچھتا مہم کو جن آندولن میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ڈی اے آر پی جی نے 300 بہترین طریقوں کا ایک مجموعہ شروع کیا ہے ،جسے تمام سرکاری وزارتوں اور محکموں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا اور میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر شائع کیا جائے گا، جس میں ’ مکمل حکومت‘ اور’مکمل سائنس‘ کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا جائے گا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ کو سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب سنجے اگروال نے خصوصی مہم 2.0 کے دوران کی گئی سرگرمیوں کا ایک کولیج پیش کیا۔ انہوں نے وزیر کو مطلع کیا کہ سی بی آئی سی نے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے دفتری جگہوں کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے اور سی جی ایس ٹی، بھوپال زون نے اپنے دفاتر میں ایک چھت والا باغ اور کیفے ٹیریا بنایا ہے۔ اس موقع پر ریونیو سکریٹری جناب سنجے ملہوترا اور ڈی اے آر پی جی کے سیکریٹری جناب  وی سرینواس بھی موجود تھے۔

خصوصی مہم 3.0 وزارتوں/محکموں اور ان کے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ خدمت کی فراہمی یا عوامی انٹرفیس کے لیے ذمہ دار فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی)خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا نوڈل محکمہ ہے۔

کابینہ سکریٹری نے 25 اگست 2023 کو حکومت ہند کے تمام سیکریٹریوں کو خطاب کیا اور اس کے لیے ڈی اے آر پی جی رہنما خطوط یکم ستمبر 2023 کو جاری کیے گئے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9741)


(Release ID: 1959080)