شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا 24ستمبر 2023 کو تیزو ایئرپورٹ پر نئے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کریں گے


نئے تیار شدہ بنیادی ڈھانچے میں رن وے کی ایک توسیع ، نئے ایپرن کی تعمیر، ایک نئی ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر اور ایک فائر اسٹیشن کم اے ٹی سی ٹاور شامل ہیں

حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 170 کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں

Posted On: 20 SEP 2023 12:40PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب پیما کھانڈو کے ساتھ 24ستمبر 2023 کو تیزو ایئرپورٹ پر نئے تیار شدہ بنیادی ڈھانچے کاا فتتاح کریں گے۔

تیزو ایئرپورٹ ایک گھریلو ہوائی اڈہ ہے جو کہ تیزو قصبے میں واقع ہے جو کہ ایک سنگل رن وے کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔ یہ ہوائی اڈہ 212 ایکڑ زمین پر تیار کیا گیا ہے اور یہ اے ٹی آر 72 قسم کے  طیارے کے آپریشنز ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اے اے آئی نے ریاستی حکومت کی درخواست پر تیزو ایئرپورٹ کو آپریشنلائز کرنے کے لیے ترقیاتی اور اپ گریڈیشن کے کام کی ذمہ داری لی تھی۔ 170 کروڑ روپئے کی لاگت والے اس کام میں رن وے کی توسیع (1500ایمx30ایم) اور 2 عدد اے ٹی آر 72 ٹائپ طیاروں کے لیے نئے ایپرن کی تعمیر، ایک نئی ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر اور ایک فائر اسٹیشن کم اے ٹی ایس ٹاور شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FT8D.jpg

تیزو ایئرپورٹ کو شہری ہوابازی کی وزارت کی آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت 2018 میں آپریشنلائز کیا گیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ فی الحال الائنس ایئر اور فلائی بگ ایئرلائن کے ذریعے ریگولر پروازوں کے ذریعے ڈبرو گڑھ ، امپھال اور گوہاٹی سے جڑا ہوا ہے۔

ٹرمنل بلڈنگ کی اہم خصوصیات:

  • ٹرمنل ایریا:                       4000 مربع میٹر
  • مصروفیات کے وقت کی سرونگ صلاحیت 300 مسافر
  • چیک اِن کاؤنٹرز                            05+(03 مستقبل میں)
  • ارائیول کیروزل                           02
  • ایئرکرافٹ پارکنگ بیز                   02- اے ٹی آر-  72 قسم کے طیارے

پائیداری کی خصوصیات:

  • ڈبل انسولیٹیڈ روفنگ سسٹم
  • بجلی کی بچت کرنے والا ایچ وی اے سی اور لائٹنگ سسٹم
  • لو ہیٹ گین گلیزنگ
  • ای سی بی سی کے موافق آلات
  • ٹھوس فضلے کے بندوبست کا نظام
  • فلشنگ اور باغبانی کے مقاصد کے لیے ٹریٹ کیے گئے پانی کا پھر سے استعمال
  • کارگر واٹر فکسچرز کا استعمال

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J9H1.jpg

پروجیکٹ کے فائدے

  • مزید ٹریفک کو ہینڈل کرنے کے لیے ہوائی اڈے کی صلاحیت کی توسیع ۔
  • شمال مشرقی خطے کی بقیہ ملک کے ساتھ بہتر کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانا۔
  • سیاحت، تجارت اور روزگار کے مواقع کو فروغ۔
  • بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ۔

تیزو ایک چھوٹا قصبہ ہے جو کہ دریائے لوہت کے کناروں پر واقع ہے اور یہ اروناچل پردیش کے لوہت ضلع کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ یہ قصبہ اپنے  مناظر کی دلکشی کی وجہ سے  معروف ہے۔ یہاں پر ہرے بھرے جنگلات ہی اور چاروں طر ف پہاڑیاں بکھری ہوئی ہیں۔

-----------------------

ش ح۔ اگ  ۔ ع ن

U NO: 9728


(Release ID: 1959000) Visitor Counter : 111