وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جی20 ایف ڈبلیو جی کی چوتھی اور آخری میٹنگ آج رائے پور، چھتیس گڑھ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


اجلاس میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر پر گہرائی سے غور کیا گیا

آر بی آئی نے جی 20 کے مباحثوں کو جامع اور انسان مرکوز  بنانے کے لیے جن بھاگیداری پروگراموں کی میزبانی کی

مندوبین نے چھتیس گڑھ کے لذیذ کھانوں کے ساتھ ثقافتی شام کا لطف اٹھایا

Posted On: 19 SEP 2023 3:25PM by PIB Delhi

جی 20 فریم ورک ورکنگ گروپ (ایف ڈبلیو جی)کا چوتھا اور آخری اجلاس، ہندوستانی جی20 صدارت کے تحت، آج رائے پور، چھتیس گڑھ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایف ڈبلیو جی کی مشترکہ صدارت ہندوستان اور برطانیہ کرتے ہیں۔ 18-19 ستمبر 2023 کے دوران ہونے والی دو روزہ میٹنگ کی سربراہی محترمہ چاندنی رینا، مشیر، وزارت خزانہ، حکومت ہند، اور محترمہ  سیم بیکٹ، چیف اکنامک ایڈوائزر، ایچ ایم ٹریژری، یوکے نے کی ۔ اجلاس میں جی20 ممبران اور مدعو ممالک اور بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے تقریباً 65 مندوبین نے شرکت کی۔

DSC_8838.JPG

میٹنگ کی صدارت محترمہ چاندنی رینا، مشیر، وزارت خزانہ، حکومت ہند، اور محترمہ سیم بیکٹ، چیف اکنامک ایڈوائزر، ایچ ایم ٹریژری، یوکے نے کی۔

اس میٹنگ کے دوران  ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران ایف ڈبلیو جی کی طرف سے کئے گئے مجموعی کام کو  نشان زد کیا گیا۔ اس میٹنگ کے ذریعے 2023 میں ایف ڈبلیو جی  کی طرف سے حاصل کی گئی خاطر خواہ پیشرفت پر غور کرنے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے اختیارات تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

DSC_1729.JPGDSC_1735.JPG

جی 20 کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے شرکاء

اس سال، گروپ نے کامیابی کے ساتھ دو جی20 رپورٹس پیش کیں، جن کا حوالہ:جی20 رپورٹ برائے خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ کے  وسیع معاشی  اثرات اور جی20 رپورٹ موسمیاتی تبدیلی اور منتقلی کے راستے سے پیدا ہونے والے  وسیع معاشی خطرات پر نئی دہلی کے لیڈروں کے اعلامیے میں دیا گیا تھا ۔ اراکین نے ان عالمی چیلنجوں سے جڑے وسیع معاشی نتائج کا جائزہ لینے کے لیے عالمی سطح پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت کو تسلیم کیا اور ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پالیسی کے متبادلات  کی تلاش کی۔

DSC_8982.JPG

شجرکاری  کے بعد جی 20 پارک میں مندوبین

 

اجلاس میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور بین الاقوامی تنظیموں کی پیشکشوں پر مبنی اہم خطرات پر بھی گہرائی سے غور و خوض کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے فراہم کردہ  تازہ ترین معلومات کی بنیاد پرجی20-آئی ایم ایف مضبوط پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کی رپورٹ کے مسودے کے ابتدائی نتائج پر بھی بات چیت کی گئی۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے جی 20 کے مذاکرات  کو مزید جامع اور انسان  مرکوز بنانے کے لیے متعدد جن بھاگیداری پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔ یہ  ان پروگراموں پر مشتمل تھا جن کا مقصد عام لوگوں، طلباء اور خود مدد کرنے والی تنظیموں کے لیے تھا، جس میں مالیاتی خواندگی کے پروگراموں کی ایک سیریز، ایک جی20 آگاہی پروگرام، ایک پینٹنگ مقابلہ، ایک نعرہ لکھنے کا مقابلہ اور ایک کوئز مقابلہ شامل تھا۔

DSC_8997.JPG

پرکھوتی مکاتنگن کا دورہ کرنے والے مندوبین

مندوبین نے نندن ون زولوجیکل گارڈن کی سیر کا لطف اٹھایا، جس میں جنگل سفاری، ایک زولوجیکل پارک، ایک بچاؤ  اور بحالی مرکز، اور کھنڈوا آبی ذخائر  سمیت دیگر پرکشش مقامات ہیں جو بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور چھتیس گڑھ کے سرسبز اور خوبصورت مناظر دکھاتے ہیں۔

مندوبین کی میزبانی ’راتری بھوج پر سمواد‘ (رات کے کھانے پر گفتگو) اور ایک ثقافتی تقریب کے لیے کی گئی تھی، جس سے انھیں چھتیس گڑھ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور لذیذ کھانوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔

Gaur Sing Madia Dance.jpgPanthi Dance.jpg

راتری بھوج پر سمواد کے دوران مندوبین  چھتیس گڑھی کے لوک رقص سے لطف اندوز ہوئے

ہندوستانی ایوان صدر کے ‘‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کے موضوع کے اصل جذبے کے ساتھ، گروپ نے وسیع معاشی  چیلنجوں کو مؤثر طریقے سے حل کرنے اور سب کے فائدے کے لیے ایک زیادہ لچکدار اور خوشحال عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

***********

 

ش ح۔ س ب    ۔ر ا

 (U.No. 9684)


(Release ID: 1958791) Visitor Counter : 79