کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے سوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 2.0 نافذ کی


اس مہم کے تحت  22,000 مربع فٹ سے زیادہ جگہ کو خالی کرایا گیا  ہےاور کچرے کو نمٹانے سے 1 لاکھ روپے سے زیادہ کی  آمدنی ہوئی ہے

Posted On: 13 SEP 2023 5:46PM by PIB Delhi

سوچھتا یعنی صفائی ستھرائی  کو بہتر بنانے اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 2.0 صنعت کے فروغ اور داخلی تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) اور اس کے تحت 18 تنظیموں میں 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک 95 مہم کی جگہوں پر کامیابی سے چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت  فیلڈ/ آؤٹ ا سٹیشن اداروں پرخصوصی توجہ دی گئی۔ خصوصی مہم 2.0 کے سلسلے کے طورپر ، مہم کے مرحلے کے دوران شروع کی گئی سرگرمیوں کو نومبر، 2022 سے اگست، 2023 کے دوران مسلسل نفاذ کے لیے آگے بڑھایا گیا۔

 

ادیوگ بھون ،نئی دہلی

 

محکمہ نے پی ایم او/ وی آئی پی  حوالہ جات، ایم پی  کے حوالہ جات، ڈی او  خطوط، عوامی شکایات وغیرہ کی نگرانی کے لئے ایک وقف شدہ ڈیش بورڈ قائم کیا ہے۔ مہم کے دوران 2,826 عوامی شکایات/ عوامی شکایات کی اپیلیں، 161 پی ایم او  حوالہ جات، 158 ایم پی  حوالہ جات، 118 بین وزارتی حوالہ جات، 66 ریاستی حکومت کے حوالہ جات، 11 پارلیمانی یقین دہانیوں (3 ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا) کامیابی کے ساتھ ختم/نمٹا دیے گئے ہیں۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے محاذ پر، 5.42 لاکھ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 1,63,997 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ اسی طرح 48,267 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 4300 ای فائلیں بند ہوگئیں۔ ٖڈی پی آئی آئی ٹی  کے تحت تمام دفاتر میں 1,45,031 فائلوں کو ڈیجیٹل شکل میں تبدیل کیا  گیا تھا۔ نتیجے کے طور پر، 22,087 مربع  فٹ جگہ خالی کر ائی  گئی اور 1,09,500/- روپے کی آمدنی کچرے کو ٹھکانے لگاکر  حاصل کی گئی۔

 

 

چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس، جے پور

خصوصی مہم 2.0 نے کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی  کی اہمیت، کام کی کارکردگی میں آئی سی ٹی  کے کردار کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے اور سب سے بڑھ کر، تنظیموں کو اپنے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کام کا سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک پائیدار میکانزم کو ادارہ جاتی بنانے میں سہولت فراہم کی ہے۔ مبینہ طور پر ان تنظیموں کی طرف سے کام کی جگہوں میں بہتری لانے کے لیے بہت سے اچھے طریقے اپنائے گئے تھے۔

02.10.2023 سے طے شدہ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے ذریعے خصوصی مہم 2.0 کے فوائد کو آگے بڑھانے کی تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی  کے تحت پورے ہندوستان میں مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ محکمہ نے 49 افسران کو 75 مہم کے مقامات کا دورہ کرنے اور مہم کی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ کرنے کے لیے تعینات کیا۔

 

*************

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No.9695


(Release ID: 1958779) Visitor Counter : 119