الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

دہلی یونیورسٹی میں  ڈیجیٹل انڈیا ٹاک شو نیز تعملی اجلاس کا انعقاد


اُمنگ، ڈیجی لاکر، این اے ڈی – اے بی سی، سائبر تحفظ،  مائی اسکیم اور  یو ایچ 4جی سے متعلق بیداری کے  اجلاس منعقد کئے گئے

ڈیجیٹل انڈیا  تعملی کوئز کا انعقاد ، بڑے پیمانے پر شرکت

Posted On: 19 SEP 2023 2:03PM by PIB Delhi

دہلی یونیورسٹی میں 18 ستمبر 2023 کو ایک ڈیجیٹل انڈیا ٹاک شو کم انٹرایکٹو اجلاس  کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اگلے 6 مہینوں میں منعقد کی جانے والی منصوبہ بند ورکشاپوں کے سلسلے میں دوسری، ڈیجیٹل انڈیا کی بیداری  کی مہم کے ایک حصے کے طور پر ، اسے  الیکٹرانکس اور معلوماتی  ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی )  کی  قومی  ای- حکمرانی   کی  ڈویژن (این ای جی ڈی)  کے  ذریعے منعقد کیا گیا ۔

پروگرام میں یونیورسٹی کے 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں مختلف کالجوں کے طلباء، فیکلٹی اور یونیورسٹی کا عملہ شامل تھا۔ پروگرام کا آغاز چراغاں سے ہوا، اس کے بعداین ای  جی ڈی اور دہلی یونیورسٹی دونوں کے عہدیداروں کے کلیدی خطابات ہوئے۔

ایم ای  آئی ٹی وائی  کی  این ای جی ڈی  کے ڈائریکٹر جناب جے ایل گپتا  نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے مقاصد اور اس کے کلیدی اقدامات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح  یہ اقدامات  ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی لا رہے ہیں، جس سے ملک کے دور دراز علاقوں  تک اس طرح کے اقدامات کی بہتر رسائی میں مدد مل رہی ہے۔

دہلی یونیورسٹی کمپیوٹر سنٹر  کے ڈائرکٹر پروفیسر سنجیو سنگھ نے حکومت اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ سب کے لیے بہتر تفہیم اور فوائد تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے ڈیجی لاکر، نیشنل اکیڈمک ڈپازٹری (این اے ڈی) اور اکیڈمک بینک آف کریڈٹس (اے بی سی ) جیسے اقدامات کے لیے ، ایم ای آئی ٹی وائی  کے ساتھ یونیورسٹی کے مختلف تعاون کے بارے میں بھی بتایا۔

انسٹی ٹیوٹ آف لائف لانگ لرننگ (آئی  ایل ایل ایل)  کے ڈائریکٹر پروفیسر سنجے رائےاور شوشل ورک  کے  شعبے دہلی یونیورسٹی کے   ایچ  او ڈی  ، نے طلباء کی زندگیوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے فوائد اور ڈیجیٹل دنیا میں اخلاقیات کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔

پانچ اہم  کلیدی  ڈیجیٹل انڈیا پہل یعنی  امنگ، ڈیجی لاکر، نیشنل اکیڈمک ڈپازٹری - اکیڈمک بینک آف کریڈٹس (این اے ڈی- اے بی سی)، سائبر سیکیورٹی، مائی اسکیم  اور یو ایکس 4 جی  پر  ماہرین کے ذریعہ مشغول اجلاس  منعقد کیے گئے۔  ماہرین نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے اقدامات کس طرح طلباء، اساتذہ اور شہریوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ ہر اجلاس  کے بعد سوال و جواب کا ایک دور منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے ماہرین سے براہ راست اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔

ورکشاپ کی خاص باتوں میں سے ایک انٹر ایکٹو ڈیجیٹل انڈیا کوئز تھا جس میں پانچ پروجیکٹس سے متعلق متعدد انتخابی سوالات پوچھے گئے تھے۔ طلباء اور ڈی یو کے پروفیسرز،  دونوں نے کافی جوش و خروش کے ساتھ کوئز میں حصہ لیا اور جیتنے والوں کو ڈیجیٹل انڈیا گڈیز اور اسناد سے نوازا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع ۔ ق ر

9683U. No.



(Release ID: 1958743) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada