زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، کل تبدیل جاتی اقدامات کے سلسلے کا افتتاح کریں گے، جن کا مقصد ملک میں زرعی انقلاب لانا ہے


زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، زرعی قرضہ  اور فصلوں کی بیمہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان اقدامات کا آغاز  کر رہی ہے

Posted On: 18 SEP 2023 5:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر، کسانوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے، زرعی قرضے (کے سی سی اور ایم آئی ایس ایس) اور فصل بیمہ (پی ایم ایف بی وائی / آر ڈبلیو بی سی آئی ایس) پر مرکوز توجہ کے ساتھ، تبدیلی کے اقدامات کی ایک سیریز کا کل افتتاح کریں گے۔  زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، ہندوستان کی  زراعت میں انقلاب لانے کے لیے ان اقدامات کا آغاز کر رہی ہے اور اس کا مقصد مالی شمولیت کو بڑھانا، اعداد وشمار  کے استعمال کو ہموار کرنا، ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا اور زرعی برادری کی روزی روٹی کو بڑھانا ہے۔ اس کا آغاز  کاشتکاروں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے اور زرعی تبدیلی کو فروغ دینے پر توجہ دینے کے ساتھ، زراعت میں جدت اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیے ہندوستانی حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

خاص جھلکیاں:

1. کسان رِن پورٹل (کے آر پی)

کسان رِن پورٹل (کے آر پی)، جو متعدد سرکاری محکموں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی ) کے تحت قرضے کی خدمات تک رسائی میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم، کسانوں کے اعداد و شمار، قرض کی تقسیم کی تفصیلات، سود میں رعایت کے دعووں، اور اسکیم کے استعمال میں پیش رفت کا ایک جامع نظریہ پیش کرتا ہےنیز  زیادہ توجہ مرکوز اور موثر زرعی قرضے کے لیے بینکوں کے ساتھ ہموار انضمام کو فروغ دیتا ہے۔

2. گھر گھر کے سی سی ابھیان: گھر گھر کے سی سی مہم

یہ آغاز  "گھر گھر کے سی سی ابھیان" کی شروعات کی نشاندہی کرتا ہے، جو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) اسکیم کے فوائد کو پورے ہندوستان میں ہر کسان تک پہنچانے کے لیے ایک پرجوش مہم ہے۔ اس مہم کا مقصد یکساں   مالیاتی شمولیت کو حاصل کرنا ہے نیز اس بات کو یقینی بنانا  ہے کہ ہر کسان کو قرض کی سہولیات تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہو جو ان کے زرعی حصول کو آگے بڑھاتی ہے۔ یہ مہم غیر کے سی سی  کھاتے داروں، پی ایم کسان استفادہ کنندگان تک پہنچنے اور اہل پی ایم  کسان مستفیدین کسانوں میں کے سی سی  کھاتوں  کی سیچوریشن کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مارچ 2023 تک آپریٹو کے سی سی کھاتوں  کی کل تعداد 7.35 کروڑ ہے جس کی کل منظور شدہ حد 8.85 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

کے سی سی گھر گھر ابھیان کے لیے، نبارڈ کی شناخت ،پرائمری ایگزیکیوٹنگ آرگنائزیشن کے طور پر کی گئی ہے، جس کے پاس پروگرام کی مجموعی طور پر عملدرآمد اور نگرانی کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں، نبارڈ نے فیلڈ میں سیچوریشن ڈرائیو کیمپوں کے انعقاد کی نگرانی کے ساتھ ساتھ متعلقہ بینکوں کے ذریعہ تمام اہل پی ایم کسان استفادہ کنندگان کو کے سی سیز کی پروسیسنگ اور جاری کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پورٹل تیار کرنے کی پہل کی ہے۔

  3. ونڈز مینوئل کا آغاز

ونڈز مینوئل، جس کی تقریب کے دوران نقاب کشائی کی جائے گی،  موسم کی معلومات  کے  نیٹ ورک کے  اعداد وشمار  کے نظاموں (ونڈز) کے اقدام کے اثرات کو بڑھاتی ہے۔ ونڈز نظام، ایک اہم اختراع ہے، جو موسم کے بارے میں قابل عمل بصیرت کے ساتھ متعلقہ فریقین  کو فراہم کرنے کے لیے،  جدید موسمی ڈیٹا کے تجزیات کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ جامع ہدایت نامہ متعلقہ فریقین کو پورٹل کی فعالیت، ڈیٹا کی تشریح، اور مؤثر استعمال، کسانوں، پالیسی سازوں، اور مختلف زرعی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے بااختیار انتخاب کرنے کے بارے میں گہرائی سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔ یہ  ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو  کی پیرامیٹرک فصل بیمہ اسکیم کے علاوہ فصلوں کے خطرے کو کم کرنے اور آفات کے خطرے میں کمی اور تخفیف کے لیے غیر اسکیم پیرامیٹرک بیمہ پروگراموں کو بھی پورا کرتا ہے۔ یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ونڈز  پلیٹ فارم کے قیام اور انضمام، شفاف اور معروضی ڈیٹا کے مشاہدے اور ترسیل کو برقرار رکھنے اور فصلوں کے بہتر انتظام، وسائل کی تقسیم کے لیے موسمی ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی بصیرت پیش کرنے کے لیے کیے جانے والے عمل کو سمجھنے کے لیے، ایک رہنما کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ آغاز زراعت کے لیے اختراعات اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت ہند کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، جس کا مقصد کسانوں کی آمدنی کو برقرار رکھنا اور دوگنا کرنا ہے؛مقصد کی نگرانی اور موثر قرض کی فراہمی کے لیے کسان رن پورٹل (کے آر پی) جیسے اقدامات کے ذریعے، گھر گھر کے سی سی  ابھیان۔ چھوڑے گئے کسانوں کے لیے ادارہ جاتی قلیل مدتی زرعی قرضہ دستیاب کرانا اور ہائیپر لوکل موسمی ڈیٹا اکٹھا کرنے، زراعت کے لیے انتظام اور استعمال اور موسمیاتی/ آفات کے خطرے میں کمی کے مقاصد کے لیے ونڈز مینول دستیاب کرانا ہے۔

یہ تقریب کسانوں کی خوشحالی کے لیے حکومت ہند کی لگن اور ان کو موثر خدمات کی فراہمی میں جدت، ٹیکنالوجی کے استعمال  اور معروضیت کو یقینی بنانے کی علامت ہے۔ یہ کوششیں اور اختراعات، مجموعی طور پر ملک کی کسان برادری کے لیے زرعی تبدیلی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ہدف کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-9660


(Release ID: 1958599) Visitor Counter : 143