سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے بنگلورو میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک تیار کرنے کے لیے معاہدہ کیا
ایم ایم ایل پی، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت ملک میں نافذ پہلی اور سب سے بڑی ایم ایم ایل پی بننے کے لیے تیار ہے
Posted On:
18 SEP 2023 5:05PM by PIB Delhi
نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ(این ایچ ایل ایم ایل) کی 100 فیصدملکیت والی کمپنی نے بنگلورو میں ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک (ایم ایم ایل پی) کی ترقی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کی تخمینہ لاگت 1,770 کروڑ روپے ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (ڈی بی ایف او ٹی) ماڈل کے تحت تیار کیا جائے گا۔ معاہدہ گورنمنٹ ایس پی وی، بنگلورو ایم ایم ایل پی پرائیویٹ لمیٹڈ اور مراعات یافتہ ایس پی وی میسرز پاتھ بنگلورو لاجسٹک پارک پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ہوا ہے۔
ایم ایم ایل پی کو کرناٹک کے بنگلورو دیہی ضلع میں مڈل لنگناہلی میں 400 ایکڑ کے علاقے میں تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت ملک میں لاگو ہونے والا پہلا اور سب سے بڑا ایم ایم ایل پی بننے کے لیے تیار ہے۔
بغیر کسی رکاوٹ کے لاجسٹکس کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے، یہ سائٹ اسٹریٹجک طور پر مشرق کی جانب آنے والے کے آئی اے ڈی بی صنعتی علاقے سے متصل ہے،این ایچ 648، ڈباسپیٹ سےہسور کے ساتھ ساتھ شمالی جانب سیٹلائٹ ٹاؤن رنگ روڈ اور جنوب میں بنگلورو - ہبلی - ممبئی ریل لائن۔ بنگلورو ایم ایم ایل پی بنگلورو ایئرپورٹ سے 58 کلومیٹر اور بنگلورو سٹی ریلوے اسٹیشن سے 48 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ایم ایم ایل پی کو تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ دو سال میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ ایم ایم ایل پی 45 سال کی رعایتی مدت کے اختتام تک تقریباً 30 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کارگو کو پورا کرے گا اور اس سے بنگلورو اور ٹمکور جیسے کیچمنٹ ریجن میں صنعتی زونوں کو زبردست فروغ ملے گا۔
نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) ، ریل وکاس نگم لمیٹڈ(آر وی این ایل) اور کرناٹک انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ (کے آئی اے ڈی بی) کے درمیان ایک سرکاری ایس پی وی شامل کیا گیا ہے۔
ایم ایم ایل پی کی ترقی حکومت ہند کی ایک کلیدی پہل ہے تاکہ ملک کے مال برداری کے لاجسٹکس سیکٹر کو بہتر بنایا جا سکے ، مال برداری کی مجموعی لاگت اور وقت کو کم کیا جا سکے، موثر گودام مہیا کیے جاسکیں ،کنسائنمنٹس کی ٹریکنگ اور ٹریس ایبلٹی کو بہتر بنایا جاسکے۔
*************
ش ح۔ ش ت ۔ ج ا
U-9657
(Release ID: 1958585)
Visitor Counter : 110