دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر کی دور اندیش قیادت میں، دیہی ترقی کا محکمہ آئندہ سوچھتا مہم 3.0 میں حصہ لے رہا ہے


انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے

Posted On: 18 SEP 2023 3:42PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کی دور اندیش قیادت میں، دیہی ترقی کا محکمہ آئندہ سوچھتا مہم 3.0 کے لیے تیاری کر رہا ہے تاکہ صفائی کو مزید ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور محکمے اور اس کے خود مختار ادارے میں زیر التواء معاملات کو کم کیا جا سکے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، تاکہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ محکمہ دیہی ترقی (ڈی او آر ڈی )  مذکورہ مہم 3.0 کے ساتھ ساتھ 15 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی مہم کے تیاری کے مرحلے میں بھی حصہ لے رہا ہے۔

محکمہ دیہی ترقی نے اپنے سکریٹریٹ کے ساتھ ساتھ اس کے انتظامی اختیار کے تحت خود مختار دفتر میں بھی 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 کے دوران زیر التواء ریفرنسز کو نمٹانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم 2.0 میں حصہ لیا۔ خصوصی مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران وی آئی پی  حوالہ جات، بین وزارتی مشاورت (آئی ایم سی) حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم اوکے حوالہ جات، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں سمیت متعدد زمروں کو مؤثر طریقے سے نمٹایا گیا۔ شناخت شدہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ مہم کی کامیابیوں کوڈی اے آر پی جی  کے زیر التواء معاملات (ایس سی ڈی پی ایم)  پورٹل کے لیے خصوصی مہم 2.0 پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ خصوصی مہم کے تحت کی جانے والی کوششوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا جسے مہم کو فروغ دینے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

خصوصی مہم 2.0 کے تحت کوششیں دسمبر، 2022 سے اگست، 2023 کے عرصے کے دوران مہم کے بعد جاری رکھی گئیں۔ دسمبر، 2022 سے اگست، 2023 کے دوران زیر التواء حوالاجا ت کو نمٹانے کے سلسلے میں کامیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  1. ایم پی حوالہ جات: 155
  2. عوامی شکایات : 13,313
  • iii. عوامی شکایات کی اپیل: 3,112
  • iv. جگہ جو خالی کی گئی : 2,242 مربع فٹ
  1. حاصل شدہ آمدنی : 17,04,828 روپے

*************

  ش ح۔ ش ت ۔ ج ا  

U-9648



(Release ID: 1958471) Visitor Counter : 80