کارپوریٹ امور کی وزارتت
ایس ایف آئی او نے حیدرآباد کے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو نوٹ بندی کے دوران اس کےرول کےلئے گرفتار کیا
Posted On:
18 SEP 2023 11:30AM by PIB Delhi
خصوصی خفیہ معلومات کی بنیاد پر، کارپوریٹ امور کی وزارت کےسنگین دھوکہ دہی کی تحقیقات کرنے والے دفتر(ایس ا یف آئی او) کے افسران نے، ممبئی کے پولیس کمشنر کے تعاون سے 13ستمبر 2023،کو پیشہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نلن پربھات پنچال کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری نتیانک انفرا پاور اینڈ ملٹی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پرازیکیوشن کےسلسلے میں جاری کئے گئے سمن کااحترام نہ کرنے کی وجہ سے عمل میں آئی ہے
ایس ایف آئی او کے افسران نے نوٹ بندی کی مدت کے دوران نتیانک انفرا پاور اینڈ ملٹی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے معاملات کی تحقیقات کیں اور کمپنی اور افراد کے خلاف خصوصی عدالت VIII ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج، حیدرآباد (خصوصی عدالت) کے سامنے مقدمہ چلایا۔ سمن جاری ہونے کے باوجود جناب پنچال حیدرآباد کی خصوصی عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہے۔ یہ گرفتاری اسپیشل کورٹ حیدرآباد کے جاری کردہ غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری کے تحت عمل میں لائی گئی اور انہیں 13.09.2023 کو حیدرآباد کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
************
ش ح۔ف ا۔ف ر
(U: 9637)
(Release ID: 1958433)
Visitor Counter : 122