سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری نے فٹ کیئر یونٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 18 SEP 2023 12:16PM by PIB Delhi

پروسٹیٹکس اینڈ آرتھوٹکس کا محکمہ ، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی ، نئی دہلی کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری،ایم ایس جے ای نے  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کےجوائنٹ سکریٹری راجیو شرما ،  ایم ایس جے ای ، ڈاکٹر جتیندر شرما، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی  کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر للت نارائن، ڈپٹی ڈائریکٹر ،پروسٹیٹکس اینڈ آرتھوٹکس محکمے کے سربراہ  جی پانڈیان اور پی اینڈ اومحکمے کی ٹیم کی  باوقار موجودگی میں  فٹ کیئر یونٹ کا افتتاح کیا ۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کے جوائنٹ سکریٹری، حکومت ہند اور دیگر معززین کو مرض کی تشخیص، فیبریکیشن (جوڑنا) کا عمل  اور مختلف خرابیوں کی درستگی  اور  حسب ضرورت انسولز سمیت فٹ کیئر یونٹ  ، آلات اور سازوسامان کے ساتھ  اس کے انتظام کے بارے میں باری باری جانکاری دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WZGV.jpg

پروسٹیٹکس اینڈ آرتھوٹکس کے محکمے ، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی نے سکریٹری کی موجودگی میں فیبریکیشن کے عمل کو مرحلہ وار دکھاتے ہوئے خاص طور سے انسولز کا ایک جوڑا تیار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021RM9.jpg

یہ یونٹ پیروں کی دیکھ بھال کا سب سے جدید نظام ہے، خاص طور پر ان  ذیابیطس مریضوں کے پاؤں کے لیے یہ جوڑا تیار کیا گیا ہے، جن کے پیر زخمی ہونے کے بعد جلدی صحت یاب نہیں ہوتے۔ پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے کہ یہ واحد قومی ادارہ ہے، جس کے پاس بھارت میں فٹ کیئر یونٹ الٹرا موڈیم ہے۔

*************

ش ح ۔  ع ح۔  ت ع

U. No.9638



(Release ID: 1958431) Visitor Counter : 98