پارلیمانی امور کی وزارت

حکومت نے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی


 اس سیشن کے دوران سمودھان سبھا سے شروع ہوئے 75 برسوں کے پارلیمانی سفر میں حاصل کی گئی کامیابیوں، تجربات، یادوں اور معلومات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تمام جماعتوں سے تعاون کی درخواست کی

Posted On: 17 SEP 2023 9:54PM by PIB Delhi

پیر سے شروع ہونے والے 17ویں لوک سبھا کے 13ویں اجلاس اور راجیہ سبھا کے 261ویں اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل، آج یہاں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ حکومت کی میٹنگ ہوئی اور یہ میٹنگ سرکاری کام  کاج  پر مبنی تھی ، جو جمعہ 22 ستمبر 2023 کو ختم ہوسکتی ہے۔ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے اجلاس کی شروعات کرتے ہوئے  ایوان کے تمام  لیڈروں کا خیرمقدم کرنے کے بعد کہا کہ اس اجلاس کے دوران  5 میٹنگیں  ہوں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ  5 دنوں کےاوقات میں اس سیشن کے دوران  عارضی طور پر 8 قانون سازی کے بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 18 ستمبر 2023 بروز پیر کو  اس سیشن کے دوران سمودھان سبھا سے شروع ہوئے’’ 75 برسوں کے پارلیمانی سفر میں حاصل کی گئی کامیابیوں، تجربات، یادوں اور معلومات‘‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی لیڈروں کو بتایا کہ  19 ستمبر 2023 کو صبح 10.00 بجے سے صبح 10.45 تک فوٹو سیشن کے انعقاد کے بعد سینٹرل ہال میں صبح 11.00 بجے ایک تقریب شروع ہوگی، جس میں نائب صدرجمہوریہ، راجیہ سبھا کےچیئرمین، وزیر اعظم، لوک سبھا کے اسپیکر، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر ، پارلیمانی امور کا وزیر، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین شرکت کریں گے۔ سنٹرل ہال میں تقریب کے اختتام کے بعد دونوں ایوانوں کا اجلاس نیو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے اپنے چیمبرز میں ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U3FL.jpg

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے تمام پارٹی لیڈروں سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کو خوش اسلوبی  سے چلانے کے لیے سرگرم مدد اور تعاون کی درخواست کی۔ اس میٹنگ میں تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھی شرکت کی۔پیوش گوئل راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر ہیں۔اس کے علاوہ اس میٹنگ میں قانون وانصاف کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور خارجی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن  بھی شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JVMV.jpg

اس میٹنگ میں بی جے پی اور وزراء سمیت 34 پارٹیوں کے 51 لیڈروں نے شرکت کی۔ لیڈروں کی جانب سے، جو بھی مسائل اٹھائے گئے، ان کو نوٹ کر لیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FT8B.jpg

میٹنگ کے اختتام پر، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کو سننے کے بعد مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ میں ان کی سرگرم اور موثر شرکت اور عوامی  اہمیت کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے لیڈران  کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام اراکین کو 19 ستمبر 2023 سے اپنے پارلیمانی فرائض/کام کی انجام دہی کے لیے نیا پارلیمنٹ ہاؤس ملنے کرنے پر پیشگی مبارکباد دی۔ آخر میں سب کی طرف سے انہوں نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے ہمارے فوجیوں اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک افسر کی قربانیوں کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

*************

ش ح ۔  ع ح۔  ت ع

U. No.9630



(Release ID: 1958398) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Punjabi