نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے نئے پارلیمنٹ بلڈنگ کے گج دوار پر قومی پرچم لہرایا
نائب صدر جمہوریہ نےاسے ایک " ترقی کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ اور سنگ میل " قرار دیا
بھارت عہد کی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے - نائب صدر
"دنیا بھارت کی طاقت، صلاحیت اور تعاون کو مکمل طور پر تسلیم کر رہی ہے" : نائب صدر جمہوریہ
Posted On:
17 SEP 2023 12:56PM by PIB Delhi
امرت کال میں بھارت کے ایک شاندار وراثت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھر نے آجنئے پارلیمنٹ بلڈنگ کے گج دوار پر قومی پرچم لہرایا۔ لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسے "ترقی کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ اور سنگ میل " قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت عہد کی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے اور دنیا بھارت کی طاقت، صلاحیت اور تعاون کو مکمل طور پر تسلیم کر رہی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ہم ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں ہم ترقی اور کامیابیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جن کا ہم نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ آج ہماری زمینی حقیقت عالمی سطح پر انتہائی مثبت انداز میں ظاہر ہو رہی ہے"۔
اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے مرکزی وزراء، مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع (
9605
(Release ID: 1958174)
Visitor Counter : 139