وزارت اطلاعات ونشریات
میری ماٹی میرا دیش مہم ہمارے مجاہدین آزادی کے تئیں خراج عقیدت ہے:انوراگ ٹھاکر
اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے ممبئی میں نہرو یووا کیندر کے زیر اہتمام امرت کلش یاترا کا افتتاح کیا
Posted On:
15 SEP 2023 5:19PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نہرو یووا کیندر ممبئی کے زیر اہتمام امرت کلش یاترا کا افتتاح کیا، جو میری ماٹی میرا دیش ابھیان کے حصے کے طور پر ہے۔ این ایس ایس کے دیگر اکابرین اور رضاکار اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے اور قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے سورماؤں کی عزت افزائی میں شریک ہوں۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اس کوشش میں سرگرمی سے حصہ لیں اور قوم کی تعمیر میں اپنی خدمات دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھر سے اکٹھا کی گئی یہ مٹی دہلی میں وار میموریل کے نزدیک امرت واٹیکا کی شکل اختیار کرے گی۔ اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ اپنے جری مجاہدین آزادی کو اس صورت میں ہم بہترین خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں شہریوں سے اپیل کہ وہ 2047 تک خوشحال بھارت کی تعمیر کے لئے خود کو وقف کریں۔

*****
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957887)
Visitor Counter : 126