کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پر شمالی زون کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 15 SEP 2023 2:38PM by PIB Delhi

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ( این ایم پی)کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، لاجسٹکس ڈویژن، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت ہفتہ وار میٹنگوں کا اہتمام کرتاہے۔ ان میٹنگوں میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز)کے نوڈل افسران/نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے، تاکہ قومی ماسٹر پلان کا استعمال کرتے ہوئے اثاثوں کی نقشہ سازی اور پروجیکٹ کی منصوبہ بندی میں ان کی پیش رفت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

  شمالی زون کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک جائزہ اجلاس طلب کیا گیا، جس کی صدارت خصوصی سیکریٹری (لاجسٹکس)،ڈی پی آئی آئی ٹی محترمہ سومیتا داؤرا نے کل ورچوئل موڈ میں کی۔ میٹنگ میں پنجاب، ہماچل پردیش، چندی گڑھ، جموں و کشمیر، لداخ، ہریانہ، دہلی اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فعال شرکت دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے میٹنگ کا آغاز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اچھے کام کی تعریف کرتے ہوئے کیا اور ان سے، سامنے آنے والے استعمال کے معاملات پر پیشکشوں کی درخواست کی۔

میٹنگ کے دوران، خصوصی سیکریٹری (لاجسٹکس) نے شمالی زون کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو علاقے کی ترقی کے لیے پی ایم گتی شکتی ایس ایم پی(اسٹیٹ ماسٹر پلان)کا استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ ایک ایس ڈبلیو او ٹی(اسٹرینتھس، ویک نیس، اپارچونٹیز، تھریٹس) یعنی (طاقتیں، کمزوریاں، مواقع، خطرات)تجزیہ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ،تاکہ علاقے کی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے سماجی، بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس میں خلاء کی نشاندہی کی جا سکے۔ پہاڑی خطوں کی وجہ سے زیادہ تر شمالی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درپیش پہلے اور آخری میل کنکٹی ویٹی کے چیلنج کو پی ایم گتی شکتی این ایم پی کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کاروبار کرنے میں آسانی، زندگی گزارنے میں آسانی اور خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی، جس سے کاروباری سرمایہ کاری اور سیاحت میں بہت اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ’پوری حکومت‘ کا نقطہ نظر جو محکمانہ سائلو کو توڑتا ہے، اس سے شمالی ریاستوں جیسے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کی ترقی میں بھی فائدہ ہوگا۔

خصوصی سکریٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے رہنما اصولوں کے مطابق این ایم پی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ملٹی موڈل کنکٹی ویٹی، علاقے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے اور خدمت کی فراہمی کے لیے دور دراز کے علاقے تک پہلے اور آخری میل کنیکٹیویٹی کی پیشکش کرے گا۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایس ایم پی کے استعمال کے فوائد کے بارے میں زیادہ حساسیت کے لیے ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی پر بات چیت کرنے کی ترغیب دی گئی۔

************

ش ح۔ م م۔ن ع

(U: 9543)

 


(Release ID: 1957764) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu