نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
محکمہ کھیل خصوصی مہم 3.0 کے دوران فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دے گا
خصوصی مہم 2.0 کے دوران ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم او پی جی کیسز اور پی جی کیسز کو 100 فیصد نمٹایا گیا
Posted On:
15 SEP 2023 1:34PM by PIB Delhi
اکتوبر 2022 کے دوران منعقد ہونے والی خصوصی مہم 2.0 کے فالو اپ کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ کھیل اور اس کے ماتحت تنظیموں یعنی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) نے صفائی اور التوا کو کم کرنے کے لیے اپنی مختلف سرگرمیاں جاری رکھیں۔
محکمہ کے لیے خصوصی مہم 2.0 2 اکتوبر 2022 کو شروع کی گئی تھی۔ محکمہ نے خصوصی مہم 2.0 کو نافذ کرنے کے لیے پورے ہندوستان میں 133 مقامات کی نشاندہی کی۔ صفائی مہم، مین سکریٹریٹ، ایس اے آئی اور اس کے فیلڈ دفاتر، ایل این آئی پی ای گوالیار، این ایس یو منی پور، این ڈی ٹی ایل اور این اے ڈی اے میں چلائی گئی۔ مذکورہ مہم کے دوران، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم او پی جی کیسز اور پی جی کیسز کو 100 فیصد نمٹایا گیا۔
خصوصی مہم 2.0 کے بند ہونے کے بعد بھی مہم کی پیروی کی گئی۔ دسمبر 2022 سے اگست 2023 کے دوران تقریباً 125 صفائی مہم انجام دی گئی۔ تقریباً 58678 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 14,755 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اسی طرح، 510 پی جی کیس،231 وی آئی پی حوالہ جات ، 43 ریاستی حکومت کے حوالہ جات کو مذکورہ مدت کے دوران نمٹا یا گیا اور 950 فائلوں کو ختم کیا گیا۔
محکمہ کھیل نے کاغذ کے بغیر کام کرنے والے ماحول کو فروغ دینے کے لیے ای-آفس کے نفاذ کو اپنایا ہے۔ مزید برآں، شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور کام کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے، کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت قومی کھیل وفاق اور بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ کے لیے پورٹلس قومی کھیلوں کے دن یعنی 29.08.2023 کو شروع کیے گئے۔
محکمہ کھیل اور اس کے ماتحت تنظیمیں 2.10.2023 سے 31.10.2023 تک چلائی جانے والی خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لیں گی تاکہ سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور التوا کو کم کیا جا سکے۔ اس مہم کے دوران فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
خصوصی مہم 2.0 میں حکومت ہند کی تمام وزارتوں/محکموں اور ان کے منسلک/ماتحت دفاتر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم 2.0، دو مرحلوں میں انجام دی گئی۔
مرحلہ -1 کے دوران، وزارتوں/محکموں نے افسران کو حساس بنایا، مہم کے لیے زمینی کارکنوں کو متحرک کیا، شناخت شدہ زمروں میں التوا کی نشاندہی کی، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دی، اسکریپ اور بے کار مواد کی نشاندہی کی اور ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے طے شدہ طریقہ کار کو مکمل کیا۔
مہم کا مرکز وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر تھے۔ خدمت کی فراہمی یا عوامی رابطہ رکھنے کے ذمہ دار دفتر پر خصوصی توجہ دی گئی۔
مرحلہ -2 کے دوران، وزارتوں/محکموں نے 02.10.2022 سے 31.10.2022 تک تمام شناخت شدہ حوالہ جات/ زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی کوششیں کیں اور نمٹانے کی پیش رفت کی اطلاع ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر دی جانی ہے۔
*************
ش ح۔ ا ک ۔ ت ح
U- 9548
(Release ID: 1957742)