عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی اعلیٰ قیادت میں پنشن اور پنشن پانے والوں  کی بہبود کے محکمے کو وزارتوں/محکموں کے زمرے میں 23-2022  کا  پہلا باوقار راج بھاشا کیرتی پراسکر حاصل ہوا


سکریٹری وی سرینواس کی قیادت میں ڈی او پی پی ڈبلیو کو 300 سے  بھی کم ملازمین کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا محکمہ ہونے کا اعزاز حاصل ہونے کا یہ لگاتار دوسرا سال  ہے

Posted On: 15 SEP 2023 11:31AM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت کے تحت   پنشن اور پنشن پانے والے والوں کی  بہبود (ڈی او پی پی دبلیو)  کے 300 سے کم ملازمین والے محکمے کو وزارتوں  اور محکموں  کے  زمرے میں  پہلا باوقار راج بھاشا کیرتی پراسکر، 23-2022  عطا کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ریاستی وزیر  مملکت جناب اجے کمار مشرا کے ذریعہ  جناب سنجیو نارائن ماتھر، ایڈیشنل سکریٹری (پنشن) کو پیش کیا گیا، جنہوں نے کل پونے میں اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن اور ہندی دیوس کی شاندار تقریب میں ڈی او پی پی ڈبلیو کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

سکریٹری وی سرینواس کی قیادت مںی ڈی او پی پی ڈبلوب کو 300 سے  بھی کم ملازمنب کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا محکمہ ہونے کا اعزاز حاصل ہونے کا یہ لگاتار دوسرا سال  ہے۔

راج بھاشا کیرتی پراسکر ایک باوقار اعزاز ہے، جو ہر سال ایک ایسے محکمے کو دیا جاتا ہے، جس کا شمار  تمام وزارتوں/ محکموں میں 300 سے کم ملازمین والی اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن اور ہندی دیوس کی تقریبات کے دوران پہلے نمبر پر ہوتا ہے اور  جس کا اہتمام داخلی امور  کی وزارت  کے سرکاری زبان کے محکمہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔  محترمہ  منجو گپتا اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او ایل)، جناب انیل کمار کوئری  اور جناب راجیشور  شرما، جناب راجیش کمار انڈر سکریٹری اور کمان سنجیو نارائن ماتھر ایڈیشنل سکریٹری پر مشتمل ایک وفدنے  سمیلن میں پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) کی نمائندگی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م - ق ر)

U-9530


(Release ID: 1957601) Visitor Counter : 127