سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ڈی ایس آئی آر  کی مدد سے سی ایس آئی آر – کے انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ میٹریل ٹیکنالوجی، بھونیشور میں آج سی آر ٹی ڈی ایچس   کے موضوع پر  ایم ایس ایم ایز  کو بااختیار بنانے پر چنتن شیویر کا افتتاح

Posted On: 15 SEP 2023 9:21AM by PIB Delhi

بھارتی حکومت  کی سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت  کے محکمے  کے سائنس اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی  آر) کے کامن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ہبس (سی آر  ٹی ڈی ایچس) پروگرام کو 2014 میں شروع کیا گیا تھا،  جس کا مقصد  تحقیقی اداروں میں  ترجمئی تحقیق کو فروغ دینا اور صنعت کے درمیان تعاون کو آسان بنانا ہے۔   ان مراکز کی بنیادی توجہ سائنسی علم، نظریات اور ایجادات اور قابلِ فروخت مصنوعات اور خدمات کی شکل میں ان کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔  چھوٹی ، بہت چھوٹی  اور درمیانہ درجہ  کی صنتعوں  (ایم ایس ایم ایز)، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو جدید ترین سہولیات اور وسائل تک رسائی کی پیشکش کرتے ہوئے، یہ مرکز تحقیقی محاصل کو تجارتی اعتبار سے قابل عمل حل میں ترجمہ کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

سی آر ٹی ڈی ایچ پروگرام کے تحت،ڈی ایس آئی آر  نے پانچ شعبوں یعنی الیکٹرانکس/قابل تجدید توانائی، سستی  صحت سہولیات، ماحولیات سے متعلق سرگرمیوں ، کم لاگت کی مشینی، اور نئے مواد/کیمیکل پروسیسز میں ایک بنیادی ڈھانچے کا ماحولیات نظام تشکیل دیا ہے اور اس نے 18 سی آر ٹی ڈی ایچس کو معاونت  فراہم کی ہے، جو ملک بھر میں مختلف پبلک فنڈڈ ریسرچ  (پی ایف آر  آئیز) میں واقع ہیں۔   یہ مرکز صنعتی اداروں کے باہمی بات چیت کو فروغ دینے، محققین اور صنعت کے ماہرین کے درمیان تعاون اور علم کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ سماج پر  اثرات انداز ہونے والے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

"آزادی کا امرت مہوتسو" پہل کے ایک حصے کے طور پر "آتم نر بھر بھارت" کے سفر میں اور  سی آر ٹی ڈی ایچس اور ایم ایس ایم ایز / اسٹارٹ اپ / اختراع کاروں  کے درمیان بات چیت  کو مستحکم بنانے کے لیے تمام قائم کردہ  سی آر ٹی ڈی ایچس میں ، ڈی ایس آئی آر نے " سی  آر ٹی ڈی ایچس – چنتن شور کو بااختیار بنانے کا منصوبہ  تیار کیا ہے۔ مذکورہ شورز مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ گہرائی سے بات چیت اور سرگرم عمل  رہنے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور، سی  ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر لکھنو، اور  سی ایس آئی آر -  سی ایم ای آر آئی  درگاپور میں پہلے ہی تین چنتن شیورز کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ موجودہ ایک روزہ چنتن شیویر کا انعقاد سی آر ٹی ڈی ایچ  کے ذریعے سی ایس آئی آر انسٹی ٹیوٹ آف منرلس  اینڈ مٹیریل ٹیکنالوجی بھوبنیشور (آئی ایم ایم  ٹی) میں ڈی ایس آئی آر کے ساتھ کیا جائے گا۔

تقریب کا آغاز پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے ساتھ ہوگا،  جو مہمانوں اور مندوبین کو قائم کردہ سی آر ٹی ڈی ایچ سہولیات تک لے جائے گا۔ تقریب کا آغاز  ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر میں سکریٹری ڈاکٹر این کلئی سیلوی اور سی ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی   بھونیشور کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رامانوج نارائن کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔  

یہ اجلاس  ڈی ایس آئی آر - سی آر ٹی ڈی ڈی ایچ  کی سائنس داں اور  ہیڈ  ڈاکٹر سوجاتا چکلانوبیس کے چنتن شیور کے ایک جائزہ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے،  جس کے بعد سی  ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی  بھونیشور میں ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ  کا باضابطہ ویڈیو جاری کیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں ڈی ایس آئی آر کے ڈاکٹر وپن سی شکلا، ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مجمدار کے ساتھ ساتھ پی آئی – سی آر ٹی ڈی ایچ  کے ڈاکٹر یتیندر چودھری بھی  اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کریں گے۔  چھوٹی ، بہت چھوٹی  اور درمیانہ درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ایز) کے نمائندے اور چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے مندوبین بھی آر اینڈ ڈی کی اپنی کوششوں میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے فوائد کو دریافت کرنے کے لیے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

موضوع پر مبنی اجلاس  کا آغاز ڈاکٹر یتندر چودھری کے ذریعہ سی ایس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی  بھونیشور میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے جائزہ کے ساتھ ہوگا۔ شرکاء  ایم ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجوں کو دریافت کریں گے اور ان پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔ اس کا مقصد ایسے نئے نظریات ، بصیرت اور نقطہ نظر پیدا کرنا ہے، جو حکومت کے اہداف سے ہم آہنگ پالیسیوں، پروگراموں اور اقدامات کے فروغ اور نفاذ میں اپنا رول  ادا  کرسکتے ہیں۔  چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے مندوبین ایم ایس ایم ایز کی اپنی آر اینڈ ڈی  ضروریات کو حاصل کرنے کی ضرورت پر اپنی بصیرت کا اظہار کریں گے۔ یہ  اجلاس  ایم ایس ایم ایز  کو تحقیق کے بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجیز، مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور ملک میں ایم ایس ایم ایز  کے لیے موجودہ اور مستقبل کے مواقع کے ساتھ اسے بااختیار بنانے میں سی آر ٹی دی ایچ کے کردار کو اجاگر کریں گے۔ ’چنتن شیویر‘ کے اختتام پر، ایک ’سمواد‘ کا منصوبہ تیار  کیا گیا ہے، جہاں ایم ایس ایم ایز /  اسٹارٹ اپس/ اختراع کاروں کو درپیش تمام چیلنجوں میں سے، پانچ بڑے چیلنجوں  کی نشاندہی کی جائے گی اور اس سے نمٹنے کے لیے ممکنہ تجاویز پر مبنی  حل تلاش کیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر،اس پروگرام کا مقصد  غور وخوض  کے ساتھ  صلاح ومشورہ ، تنقیدی تجزیہ اور اہمیت کے حامل منصوبہ بندی کے ذریعے سرکاری عہدیداروں اور متعلقہ فریقوں کی مشترکہ حکمت، علم، اور مہارت کو حاصل کرنا ہے اور   اس کا مقصد ملک میں ایم ایس ایم ایز،ا سٹارٹ اپس، اور اختراع کاروں کو درپیش چیلنجوں کے لیے ممکنہ حل پر غور کرنا اور ساتھ ہی بھارت کو صنعتی تحقیق اور مینوفیکچرنگ کے لیے ایک ممتاز عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ش م - ق ر)

U-9526


(Release ID: 1957568)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu