نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل  کود کی وزارت کے تحت، نوجوانوں کے امور کے محکمے کی ’ زیرالتوا معاملات کے نپٹارے سے متعلق خصوصی مہم 2.0 (ایس سی ڈی پی ایم)‘ اور سووَچھتا مہم

Posted On: 14 SEP 2023 8:10PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت نوجوانوں کے امور کے محکمے  نے سال 2021 میں چلائی گئی خصوصی مہم سے ہم آہنگ، نومبر 2022 سے اگست 2023 تک کی مدت کے دوران، سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کے نپٹارے اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم 2.0 شروع کی۔

ہر طرح کے معاملات کے التواء کو ختم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی گئی ہیں۔ مہم کے مقاصد کے لیے، نومبر 2022 سے اگست 2023 تک کی مدت کے دوران، نوجوانوں کے امور کے اس محکمے نے 1000  سے زائد فزیکل فائلوں کو ختم کیا اور بڑی حد تک ای۔آفس میں تبدیل کیا۔ 97 فیصد سے زائد ایم پی حوالہ جات اور 95 فیصد عوامی شکایات / پی جی اپیلوں کو نمٹایا گیا۔ صفائی ستھرائی مہم کے ایک جزو کے طور پر، مختلف جگہوں کو صاف کیا گیا اور تقریباً 1000 مربع فٹ کے بقدر جگہ کو بارآور استعمال کے لیے خالی کیا گیا۔

نوجوانوں کے امور کا محکمہ ایس سی ڈی پی ایم 3.0 میں فعال شراکت داری کے لیے پرجوش ہے۔

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9520


(Release ID: 1957489) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada