مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
دہلی خطے کے دائرے میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، بی ایس این ایل، اور ایم ٹی این ایل یونٹس کے پنشنرز کی شکایات کو دور کرنے کے لیے’ دہلی ٹیلی کام پنشنرز کے لیے قومی پنشن عدالت‘
Posted On:
14 SEP 2023 4:17PM by PIB Delhi
پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کے دفتر نے دہلی خطے کے دائرے میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، بی ایس این ایل، اور ایم ٹی این ایل یونٹس کے پنشنرز کی شکایات کو دور کرنے کےلئے ملک گیر پنشن عدالت کا اعلان کیاہے۔ اس خصوصی تقریب کو پنشن سے متعلق مختلف مسائل کے فوری حل فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس میں پنشن ادائیگی کے آرڈرز (پی پی اوز) کا اجرا، سروس بک کی دیکھ بھال، اور پنشن کی تقسیم، اور دیگرمسئلے شامل ہیں۔
پروگرام کی تفصیلات:
مقام: کانفرنس ہال، سنچار لیکھا بھون، آرڈر آف پرنسیپل ،سی سی اے ، پرساد نگر، نئی دہلی-110005 تاریخ: 20-09-2023 وقت:صبح 11:00 بجے
قومی پنشن عدالت پنشنرز کی شکایات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی جو 01 ستمبر 2023 تک چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہیں۔ دہلی این سی آر میں رہنے والے پنشنرز کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ براہ راست آرڈر آف پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کے ساتھ اپنے دیرینہ مسائل کو حل کریں۔
رجسٹریشن کی تفصیلات:
قومی پنشن عدالت میں شرکت کے لیے پنشنرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل تفصیلات فراہم کر کے اپنی شکایات درج کرائیں۔
- پنشنر/فیملی پنشنر کا نام
- پی پی او نمبر
- یونٹ کا نام آخری بار پیش کیا گیا۔
- ریٹائرمنٹ کی تاریخ/تاریخ وفات
- تفصیلی شکایت
- رابطہ نمبر
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15 ستمبر 2023 ہے
پنشنرز سی سی اے ڈاٹ ڈی ایل ڈیش ڈی او ٹی ایٹ این آئی سی ڈاٹ آئی این پر ای میل کے ذریعے دفتر کے پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی، سے رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کر اسکتے ہیں۔
ڈاک کا پتہ: سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی-110005
پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کا دفتر تمام پنشنرز کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم تمام پنشنرز کو بروقت اور موثر پنشن خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ قومی پنشن عدالت ان اقدامات میں سے ایک ہے جو ہم اس عزم کو پورا کرنے کے لیے اٹھا رہے ہیں۔
***********
ش ح۔ ام۔
(U:9506)
(Release ID: 1957393)
Visitor Counter : 115