صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 16ستمبر 2023 کو جی آئی سی گراؤنڈ آگرہ میں منعقد کی جانے والی جسمانی اعضاء کے عطیے کے لئے حلف برداری تقریب کی قیادت کریں گے، اس موقع پر صحت کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل بھی موجود ہوں گے


ڈاکٹر منڈاویہ 23اینٹی گریٹیڈپبلک ہیلتھ لیبس اور 87بلاک پبلک ہیلتھ یونٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے

سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج آگرہ میں سُپراسپیشلٹی بلاک کا بھی افتتاح کیا جائے گا

اعضاء کے عطیات کی رجسٹری کی نقاب کشائی کی جائے گی

جسمانی اعضاء کے عطیے کے لئے 10ہزار لوگوں کے حلف لینے کی توقع ہے

صحت خدمات کے سیچوریشن کوریج کے لئے 17ستمبر سے 2اکتوبر تک سیوا پکھواڑا منایا جائے گا

Posted On: 14 SEP 2023 1:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں  16ستمبر 2023 کو جی آئی سی گراؤنڈ، آگرہ میں جسمانی اعضاء کے عطیے کے لئے کی جانے والی حلف برداری کی قیادت کریں گے۔آگرہ میں اعضاء کے عطیے کے لئے تقریباً 10ہزار افراد کے حلف لینے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر منڈاویہ سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج آگرہ میں ایک سُپر اسپیشلٹی بلاک اور ایک اعضاء کے عطیے کی رجسٹری کا بھی افتتاح کریں گے۔اعضاء کے عطیے کی رجسٹری کے لئےمحض آدھار نمبر اور آدھار سے منسلک موبائل نمبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹر منڈاویہ اسی دن آگرہ میں 23اینٹی گریٹیڈ پبلک ہیلتھ لیبس اور 87بلاک پبلک ہیلتھ یونٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس کے بعد ضروری خدمات کے سیچوریشن کے لئے ایک ’سیوا پکھواڑا ‘منایا جائے گا،جوکہ 17ستمبر سے 2اکتوبر 2023 تک چلے گا۔’سیوا پکھوڑا‘ کے دوران ’آیوشمان بھَو‘مہم کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا،جس کا افتتاح صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 13ستمبر 2023 کو کیا تھا، جس کا مقصد صحت دیکھ ریکھ تک رسائی کی نئی تشریح اور ملک بھر میں اس کو نافذ کرنا ہے۔اس مہم کے تحت پورے ملک کا اور پورے معاشرے کا احاطہ کیا جائے گا۔سیواپکھواڑے کا بنیادی مقصد جغرافیائی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے، ہرگاؤں اور قصبے تک جامع صحت دیکھ ریکھ کوریج کو وسعت دینا ہے۔

ہم آہنگی کے نظریے کا مقصد تین عناصر آیوشمان-آپ کے دوار 3.0، ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز(ایس ڈبلیو سیز)میں آیوشمان میلوں اور ہرگاؤں اور پنچایت میں آیوشمان سبھائیں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی)کے ذریعے صحت خدمات کے کوریج کی تکمیل ہے:

آیوشمان آپ کے دوار3.0:اس پہل کا مقصد پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت درج شدہ باقی ماندہ اہل استفادہ کنندگان کو آیوشمان کارڈ فراہم کرانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضروری صحت خدمات تک رسائی ہو۔

ایچ ڈبلیو سیز اور سی ایچ سیز  میں آیوشمان میلے:آیوشمان بھارت –ایچ ڈبلیو سیز اور سی ڈبلیو سیز میں یہ  میلے آبھا آئی ڈیز (ہیلتھ آئی ڈیز)تیار کئے جانے اور آیوشمان بھارت کارڈ جاری کئے جانے کی سہولت فراہم کرائیں گے۔یہ میلے جلدی تشخیص ، جامع ابتدائی صحت دیکھ ریکھ خدمات ماہرین کے ساتھ ٹیلی مشاورت اور مناسب ریفرل کا بھی اہتمام کریں گے۔

آیوشمان سبھائیں:ہر ایک گاؤں اور پنچایت میں ایسے مواقع پر لوگوں کے جمع ہونے سے آیوشمان کارڈوں کی تقسیم ، آبھا آئی ڈیز تیار کرنے اور اہم صحت اسکیموں اور امراض کی صورتحال ، مثلاً غیر متعدی امراض،  ٹی بی (نِکشے مترا)، سکل سیل مرض کے ساتھ ساتھ خون کے عطیے اور اعضاء کے عطیے کے مہموں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں مدد ملے گی۔

آیوشمان بھَو مہم کا مقصد تمام صحت اسکیموں کے سیچوریشن کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے تحت اس بات کو یقینی بنانے کےلئے سرکاری شعبے ، سول سوسائٹی تنظیمیں اور معاشرے ایک مشترکہ مشن کے تحت یکجا ہوتے ہیں کہ بلا کسی تفریق یا کسی کو باہر کئے بغیر سبھی کو ضروری خدمات ملے۔ رضاکارانہ خون کے عطیے کے لئے لنک :

https://www.eraktkosh.in/BLDAHIMS/bloodbank/transactions/bbpublicindex.html

اعضاء کے عطیے کے لئے لنک: http://www.notto.abdm.gov.in/

 

************

 

ش ح۔اگ۔ن ع

(14.09.2023)

(U: 9493)

 



(Release ID: 1957343) Visitor Counter : 91