عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  نئی دلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں  14ستمبر 2023 کو  خصوصی  مہم  3.0 پورٹل کا آغاز کیا


پندرہ ستمبر   2023- 30ستمبر 2023 سے  خصوصی مہم  3.0 کی تیاری کا مرحلہ – 2 اکتوبر  - 31 اکتوبر دوہزار تیئیس(2023) کے درمیان خصوصی مہم  3.0 کا حصہ

سووچھتا میں  پایہ تکمیل تک  پہنچنے کے طریق کا ر پر توجہ اور بھارت سرکار کے تمام دفاتر میں  زیر التوا   کام کاج کو کم کرنا

خصوصی مہم 3.0  کے لئے رہنما خطوط اور جون ، جولائی  2023  کی خصوصی مہم   کی  پیش رفت رپورٹ جاری کی جائے گی

Posted On: 13 SEP 2023 7:24PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نئی دلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں  14 ستمبر 2023 کو خصوصی مہم  3.0  کی نگرانی کے لئے  ویب سائٹ  :  https://scdpm.nic.in, dedicated web-portal  کا آغاز کریں گے۔ خصوصی مہم 3.0سے  پہلے 15ستمبر سے 30ستمبر 2023 تک  تیاری مرحلہ  منعقد ہوگا۔افتتاحی تقریب میں خصوصی مہم  3.0  کے نوڈل افسران   اور  حکومت ہند کے  84محکموں  / وزارتوں میں  ایپلی لیٹ اتھارٹیز اور  عوامی شکایات کے نوڈ افسران شرکت کریں گے۔

اسی تقریب میں   دسمبر 2022سے جولائی  2023 تک  خصوصی مہم  3.0  کے رہنما خطوط اورخصوصی مہم کی پیش رفت کے علاوہ  جون -  جولائی  2023  کے لئے سکریٹریٹ اصلاحات کی ماہانہ رپورٹ  بھی جاری کی جائے گی۔

 حکومت ہند نے   پایہ تکمیل  تک  پہنچنے کے طریق  کار  کے ساتھ  سرکاری دفاتر میں  زیر التوا کا م کاج کو کم کرنے اور  سووچھتا  پرتوجہ کے ساتھ 2 اکتوبر  2023سے 31 اکتوبر  2023 تک   خصوصی مہم  3.0  کا اعلان کیا ہے۔کابینہ سکریٹری نے  25 اگست  2023  کو حکومت ہند کے تمام سکریٹریٹ سے خطاب کیا اور   یکم ستمبر  2023  کو اس کے  لئے  ڈی اے آر پی جی جاری  کئے تھے۔خصوصی مہم  3.0   وزارتو ں /  محکمو ں  اور ان سے منسلک  / ماتحت دفاتر کے علاوہ  خدمات کی فراہمی  یا عوامی انٹر فیس   کے  لئے  فیلڈ  / آؤٹ اسٹیشن  دفاتر کی ذمہ داری   پرتوجہ  مرکوز  کرے گا۔انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے لئے نوڈ ل محکمہ ہے۔

خصوصی  3.0 کا تیاری  والا حصہ  خصوصی 3.0  پورٹل کے آغاز کے ساتھ شروع ہوگا اور 30 ستمبر 2023  تک جاری رہے گا۔ اس  دوران  وزارتیں  /  محکمے  مخصوص زمروں میں   زیر التوا کی نشاندہی کریں گی اور  مہم کے مقامات کو حتمی شکل دیں گی۔

*************

  ش ح۔ح ا۔رم

U-9484      


(Release ID: 1957264) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil