نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ’’آئینی اداروں کو داغدار، مذھم، بدنام اور زک پہنچانے والی حکمت عملیوں کو بے اثر کریں‘‘


جی- 20 میں ہندوستان کی صدارت، ایک پیش رفت تھی۔ عالمی طاقت کے طور پر ابھرتے ہوئے ہندوستان کی مجاز اور منصفانہ پہچان تھی - نائب صدرجمہوریہ

آپ ملک میں آنے والے  ہرغیرملکی فرد کے لیے اور دنیا کے ہر ہندوستانی شہری کے لیے ونڈو ہیں - محققین کے لیے نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے  عالمی امور کی ہندوستانی کونسل  کی تجدید شدہ لائبریری کا افتتاح کیا، محققین سے خطاب کیا  

प्रविष्टि तिथि: 13 SEP 2023 5:23PM by PIB Delhi

 نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھر نے سی ڈبلیو اے کے ریسرچ اسکالرس پر زور دیا کہ وہ ’’ہندوستان کے بارے میں وقتاً فوقتاً پھیلائی جانے والی نقصان دہ، مذموم بیانات‘‘ کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے رہیں۔ اس طرح کے بیانیے کے گہرائی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا، ’’ہمارے آئینی  اداروں کو داغدار، مذھم، بدنام اور زک پہنچانے والی حکمت عملیوں کو بے اثر کرنے میں آپ کا کردار اہم ہے‘‘۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان تاریخ کے ایک اہم دور میں ہے، نائب صدر جمہوریہ ہند نے محققین پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو قوم کی کامیابیوں سے آگاہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’آپ ملک کے ہر بیرونی فرد کے لیے اور دنیا کے ہر ہندوستانی شہری کے لیےایک ونڈوہیں‘‘۔

آج سپرو ہاؤس میں عالمی امور کی ہندوستانی کونسل (آئی سی ڈبلیو اے) کی ریسرچ فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ ہند نے جی 20 کی صدارت کے دوران ہندوستان کے کردار کی وسیع پیمانے پر تعریف اور حال ہی میں ختم ہونے والی جی 20 لیڈروں کی سربراہ کانفرنس کی کامیابی کو واضح  کیا۔’’جی-20 کی ہندوستان کی صدارت، ایک پیش رفت تھی۔ اس نے عالمی اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک عالمی طاقت کے طور پر ایک نئے سرے سے ابھرنے والے ہندوستان کی پوری تقریب میں  مجاز اور منصفانہ پہچان رہی‘‘۔

 

عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کے ’نازک پانچ‘ کا حصہ بننے سے لے کر دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کے سفر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کارنامے جو ہندوستان میں ہو رہے تھے وہ ایک وقت میں دنیا کے لیے تصور سے باہر تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ کسی ایسے ملک میں ہو سکتا ہے جہاں مذہب، ذات پات، نسل اور زبان کا تنوع ہو‘‘۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے، جوآئی سی ڈبلیو اے کے سابق صدر بھی ہیں،  آج سپرو ہاؤس میں آئی سی ڈبلیو اے کی تجدید شدہ لائبریری کا افتتاح کیا۔ سفیر وجے ٹھاکر سنگھ، آئی سی ڈبلیو اے کےڈائریکٹر جنرل جناب سنیل کمار گپتا، نائب صدر کے سکریٹری اور دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے خطاب کا مکمل متن https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1956926 پر دستیاب ہے۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 9467


(रिलीज़ आईडी: 1957090) आगंतुक पटल : 125
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Punjabi