کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

امریکی سیب اور اخروٹ پر پچاس فیصد اور سو فیصد کی ایم ایف این ڈیوٹی بدستور لاگو رہے گی کیونکہ صرف بیس فیصد اضافی ڈیوٹی کو ہٹایا گیا ہے


ایم ایف این کی شرح 100 روپے فی کلوگرام امریکی بادام پر لاگو رہے گی کیونکہ صرف اضافی ایم ایف این کی شرح 20 روپے فی کلو کو ہٹایا گیا ہے

امریکی سیب، اخروٹ اور بادام کی درآمد پر اضافی جوابی ڈیوٹی اور اضافی شرح کے خاتمے سے ملکی پیداوار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا

امریکہ کے سیب دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر مقابلہ کریں گے

امریکہ کو ہندوستانی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات کے لیے مارکیٹ تک رسائی بحال کرنے کے لیے ڈبلیو ٹی او تنازعہ کا حل

Posted On: 12 SEP 2023 6:24PM by PIB Delhi

جون 2023 میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان چھ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) تنازعات کو باہمی طور پر حل کرنے کے فیصلے کے ساتھ، ہندوستان نے نوٹیفکیشن نمبر 53/2023 (کسٹم) کے ذریعے سیب، اخروٹ اور بادام سمیت آٹھ امریکی اصل کی مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی واپس لے لی ہے۔

2019 میں امریکی سیب اور اخروٹ پر 20 فیصد اور بادام پر 20 روپے فی کلو اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔ ہندوستان کی طرف سے امریکی اصل کی مصنوعات پر عائد کردہ یہ اضافی ڈیوٹی واپس لے لی گئی ہیں کیونکہ امریکہ نے اخراج کے عمل کے تحت اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کو مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سیب، اخروٹ اور بادام پر موسٹ فیورڈ نیشن (ایم ایف این) ڈیوٹی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے، جو اب بھی امریکی اصل کی مصنوعات سمیت تمام درآمدی مصنوعات پر بالترتیب 50 فیصد، 100 فیصد اور 100 روپے فی کلو پر لاگو ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، ڈی جی ایف ٹی نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر 05/2023 مورخہ 8 مئی 2023 کے ذریعے، آئی ٹی سی (ایچ ایس) 08081000 کے تحت سیب کے لیے درآمدی پالیسی میں ترمیم کی ہے اور بھوٹان کے علاوہ تمام ممالک سے درآمدات کے لیے 50 روپے فی کلوگرام کی ایم آئی پی (کم از کم درآمدی قیمت) لاگو کر دی ہے۔ لہذا، یہ ایم آئی پی امریکہ اور دیگر ممالک (بھوٹان کو چھوڑ کر) کے سیب پر بھی لاگو ہوگی۔

اس اقدام سے گھریلو سیب، اخروٹ اور بادام پیدا کرنے والوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ بلکہ، اس کے نتیجے میں سیب، اخروٹ اور بادام کے پریمیم مارکیٹ کے حصے میں مسابقت پیدا ہوگی، جس کے ذریعہ ہمارے ہندوستانی صارفین کے لیے مسابقتی قیمتوں پر بہتر معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس طرح، امریکی سیب، اخروٹ اور بادام دوسرے تمام ممالک کی طرح برابری کی سطح پر مقابلہ کریں گے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9418


(Release ID: 1956755) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu