الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سیمیکان انڈیا 2023 کی کامیابی کے بعد، وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر ستمبر 2024 میں منعقد ہونے والے سیمیکان انڈیا کا آغاز کرنے کے لیے کل بنگلورو میں موجود ہوں گے
Posted On:
12 SEP 2023 6:20PM by PIB Delhi
اس سال کے شروع میں گجرات میں منعقدہ سیمیکان انڈیا 2023 کی شاندار کامیابی کے بعد، عالمی سربراہی اجلاس ستمبر 2024 میں ایک بار پھر منعقد کیا جائے گا۔ سیمیکان انڈیا 2024 کے لیے افتتاحی تقریب 13 ستمبر 2023 کو منعقد ہوگی اور یہ بنگلورو انٹرنیشنل ایگزی بیشن سینٹر میں دو دن تک جاری رہے گی۔
ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اس افتتاحی ایونٹ کا آغاز کریں گے، جس کا اہتمام سیمی (SEMI) نے الیکٹرانیکا اینڈ پروڈکشینیکا (Electronica & Productionica) کے اشتراک سے کیا ہے۔
افتتاحی تقریب کا مرکزی موضوع ہے ”بھارت — ایک قابل اعتماد پارٹنر اور عالمی الیکٹرانکس کی صنعت میں ابھرتی ہوئی قوت۔“ یہ صنعت کے رہنماؤں، محققین اور سرکاری اہلکاروں کو ایک ساتھ لائے گا تاکہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی ترقی میں مدد ملے۔ سیمیکان انڈیا ملک میں ایک تاریخی تقریب بن گئی ہے، جس میں ہندوستان کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی دونوں تنظیموں کو متحد کیا گیا ہے۔
آنے والے پروگرام کے دوران، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر عالمی الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹرز ایکو سسٹم کو تقویت دینے میں ہندوستان کی پیشرفت پر زور دیں گے۔ وہ اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ خاص طور پر ہندوستان کی جی-20 صدارت کے تحت حالیہ تاریخی نئی دہلی اعلامیہ کے بعد، ہندوستان کس طرح بڑھتی ہوئی رفتار کا سامنا کر رہا ہے۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے پہلے اس بات پر زور دیا تھا کہ کس طرح ہندوستان دنیا کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار بن رہا ہے۔ مائیکرون، اے ایم ڈی، لیم ریسرچ اور اپلائیڈ میٹریلز جیسی نامور کمپنیاں پہلے ہی ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی میں اپنا تعاون کر رہی ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں، اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے ہندوستان کے ہدف کے ساتھ ہم آہنگ ہو رہی ہیں۔
سیمیکان انڈیا 2023 کا اہتمام انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں صنعتی شراکت داروں اور انجمنوں کے تعاون سے کیا تھا۔
اس کا مقصد ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے، جو انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے وژن کے مطابق ہے۔ اس تقریب میں اسٹارٹ اپ، صنعت کاروں، اختراع کاروں، ماہرین تعلیم، محققین اور سرکاری عہدیداروں کی نمایاں شرکت ہوئی، جو سبھی ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے پُر عزم ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
12-09-2023
U: 9416
(Release ID: 1956740)
Visitor Counter : 132